اسپیشل سکریٹری اقلیتی بہبود تفسیر اقبال نے جائزہ اجلاس طلب کیا
حیدرآباد ۔ 26 ۔ اپریل : ( سیاست نیوز ) : حج 2025 کیلئے حکومت سے تمام انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں ۔ حیدرآباد ایمبارکیشن پوائنٹ سے روانہ ہونے والے تمام عازمین کو بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں گی ۔ اسپیشل سکریٹری اقلیتی بہبود تفسیر اقبال نے آج حج 2025 کی تیاریوں کا جائزہ لینے اجلاس طلب کیا جس میں ڈائرکٹر اقلیتی بہبود یاسمین باشاہ ایگزیکٹیو آفیسر حج کمیٹی سید سجاد علی اسسٹنٹ ایگزیکٹیو آفیسر عرفان شریف و دیگر عہدیداروں نے شرکت کی ۔ اجلاس میں حج 2025 کی تیاریوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ حج کمیٹی عہدیداروں نے سکریٹری اقلیتی بہبود کو تیاریوں کے تعلق سے تفصیلات سے واقف کرایا ۔ گذشتہ سال کی طرح تمام انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں ۔ تمام محکمہ جات کی کوآرڈینیشن میٹنگ کے علاوہ ایرپورٹ ، کسٹمز کے عہدیداروں کے ساتھ بھی اجلاس منعقد کئے گئے ۔ فرنشنگ ، کیٹرینگ ۔ Volovo بسوں کے ذریعہ عازمین کی ایرپورٹ منتقلی ، سی سی کیمروں کی تنصیب وغیرہ کو قطعیت دے دی گئی ہے ۔ کیٹرنگ ٹنڈرس کو حتی شکل دے دی گئی ہے ۔ عازمین کے ہیلت چیک اپ کیلئے پرنسس اسریٰ ہاسپٹل سے ایک میڈیکل کیمپ کا بھی اہتمام کیا جارہا ہے ۔ امن و امان کی برقراری کیلئے پولیس عہدیداروں کی خدمات سے استفادہ کیا جارہا ہے ۔ کیمپ کے آغاز سے قبل فائر انجن کی سہولت دستیاب ہوجائیگی ۔ حج کیمپ میں ایکسرے اسکریننگ مشین ، سامان کی ٹرالیوں کی بھی سہولت فراہم کی گئی ہے ۔ ٹرانسکو کی جانب سے حج ہاوز کے احاطہ میں اضافی ٹرانسفارمر بھی نصب کیا گیا ہے ۔ اسپیشل سکریٹری اقلیتی بہبود آفیسر اقبال نے ایگزیکٹیو آفیسر تلنگانہ حج کمیٹی کو تمام ضروری انتظامات اور تمام مسائل کو فوری حل کرنے کی ہدایت دی۔۔ 2