تلنگانہ حکومت اقلیتوں کی فلاح و بہبود کیلئے پابند عہد

   

سنگاریڈی میں سابق رکن اسمبلی چنتا پربھاکر کی اردو میڈیا سے بات چیت
سنگاریڈی ۔ مسٹر چنتا پر بھا کر سابق رکن اسمبلی سنگاریڈی نے اردو میڈیا سے بات چیت کر تے ہوئے کہا کہ سنگاریڈی کے مضافات میں موضع کا شی پو رکے قریب اقلیتی اقا متی گرلز ہائی اسکول بلڈنگ برقی سب اسٹیشن کندی کے عقب میں تعمیر کی جا رہی ہے اور تعمیراتی کام تیزی کے سا تھ جا ری ہیں بہت جلد عمارت کی تکمیل کر تے ہوئے اقا متی گرلز ہائی اسکول کو اس میں منتقل کیا جائیگا ۔ عمارت کی تعمیر تیز رفتاری سے کی جا رہی ہے لیکن معیار میں کسی قسم کی کو تاہی کو برداشت نہیں جا ئیگا ۔ معیاری تعمیر کیلئے ہدایت دی گئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سنگاریڈی میں منی حج ہائوز کی تعمیر کیلئے 2 کروڑ روپئے منظور ہوئے ہیں اور کچھ عرصہ قبل اس کی تعمیر کیلئے سنگ بنیاد رکھا گیا لیکن تنا زعہ کے باعث تعمیر شروع نہیں کی گئی متبادل اراضی کی نشاندہی کر تے ہوئے جلد از جلد تعمیر ی کام شروع کیا جائیگا ۔ انہوں نے کہا کہ تلنگانہ حکومت اقلیتوں کی فلاح و بہبود اور ترقی کے عہد کی پا بند ہے اور اس سلسلے میں کئی ایک اقدامات کئے جا رہے ہیں ۔انہوں نے جدید ریونیو ایکٹ کا خیر مقدم کر تے ہوئے کہا کہ جدید ریونیو ایکٹ چیف منسٹر کے ۔ سی ۔ آر کا تاریخی اقدام ہے جس سے عوام کو مزید بہتر سہولیات اور نظم ونسق حاصل ہو گا ۔اراضی سے متعلق الجھنیں ختم ہو نگی اور مستقبل میں اراضی تنا زعات کم ہو نگے۔زراعی اراضی رجسٹریشن کی ذمہ داری تحصیلدار کو دی گئی جس کی وجہ سے ہر منڈل میں رجسٹریشن کی سہولت حاصل رہیگی ۔عوام کو رجسٹریشن کیلئے آن لائن پر وقت مقرر کیا جائیگا اور اسی کے حساب سے رجسٹریشن کی کاروائی ہو گی رجسٹریشن کی تکمیل کے فوری بعد ریونیو و دیگر ریکارڈس خرید وفروخت سے متعلق تبدیلی کر تے ہوئے تمام دستا ویزات فراہم کر دئیے جائینگے ۔حکومت نے ریاست تلنگانہ کی مکمل اراضی کا سروے کروانے کا اعلان کیا ۔ آصف جاہی حکومت کے بعد ٹی آر ایس حکومت میں ہی یہ کام انجام دیا جا رہا ہے ۔سروے کے بعد نا صرف زراعی اراضی بلکہ رہائشی پلاٹس ‘ مکان ‘ فلاٹ ‘ کمپنی ‘ فیاکٹری اور گودام ہر ایک کو جائیداد پا س بک جاری کی جائیگی جس میں تمام تفصیلات کا اندراج رہیگا ۔مسٹر چنتا پر بھاکر نے کہا کہ سنگاریڈی ٹا ئون کی ترقی پر بھی خصوصی توجہ دی جا رہی ہے اور مختلف ترقیاتی کام انجام دیئے جا رہے ہیں۔