فلاحی اسکیموں اور ترقیاتی پروگراموں کیلئے فنڈس کم کرنے پر غور
حیدرآباد ۔ یکم ستمبر (سیاست نیوز) تلنگانہ حکومت مالیاتی بحران سے دوچار ہے اور مختلف فلاحی اسکیموں اور ترقیاتی پروگراموں بشمول ریتو بندھو، کلیان لکشمی شادی مبارک، یک روپیہ فی کلو گرام چاول کی تقسیم کے لئے مختص کی جانے والی رقومات میں کمی اور کٹوتی کا سرگرمی سے جائزہ لے رہی ہے۔ ٹی آر ایس حکومت مختلف محکمہ جات کے کاموں کے لئے بڑھے چڑھے رقمی تخمینے کم کرنے کے لئے رہبر اصول جاری کرنے والی ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ کے سی آر حکومت آئندہ چھ ماہ میں سخت مالیاتی ڈسپلن کے ساتھ کم از کم پانچ ہزار کروڑ روپے کی بچت کرنا چاہتی ہے۔