حیدرآباد17 /جولائی ( یواین آئی ) تلنگانہ حکومت نے مردم شماری سے متعلق ایک اہم گزٹ نوٹیفکیشن جاری کیا ہے ۔ چیف سکریٹری کے رام کرشنا راؤ نے اس نوٹیفکیشن کو شائع کیا۔ واضح رہے کہ آئندہ مردم شماری سال 2027 میں ہونے والی ہے ۔اس سلسلہ میں مرکزی وزارت داخلہ کے دفتر رجسٹرار جنرل و سینسس کمشنر کی جانب سے باضابطہ اعلامیہ جاری کیا گیا ہے ، جس کے تسلسل میں ریاستی حکومت نے بھی اپنا گزٹ نوٹیفکیشن جاری کیا ہے ۔