تلنگانہ حکومت پر گورنر کے ر یمارکس شخصی:کشن ریڈی

   

حیدرآباد۔ مرکزی مملکتی وزیرداخلہ جی کشن ریڈی نے کورونا وائرس کے ٹسٹ کے بارے میں تلنگانہ کی گورنر تمیلی سائی سوندراراجن کی جانب سے کئے گئے ریمارکس کو ان کے شخصی ریمارکس قرار دیا۔گورنر نے کہا تھا کہ ریاستی حکومت کو چاہئے کہ وہ کورونا کے معائنوں کی تعداد میں اضافہ کرے اور اس وبا کی روک تھام کے لئے بہتر انداز میں کام کرے ۔گورنر نے ان کے مشورہ کو ریاستی حکومت کی جانب سے نظرانداز کرنے پر مایوسی کااظہار کیا تھا۔آج ریڈی نے گورنر کے ریمارکس کو شخصی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کے ان ریمارکس سے بی جے پی یا مرکزی حکومت کا کوئی تعلق نہیں ہے ۔انہوں نے کہا کہ تمام ریاستوں کے مرکز کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں۔انہوں نے کہاکہ سیاست اور سیاسی جماعتوں سے بالاتر ہوکر ہم کورونا کے خلاف لڑائی لڑرہے ہیں۔کورونا کے ٹسٹ اور علاج کے سلسلہ میں گورنر کی جانب سے دی گئی ہدایات پر حکومت عمل کرتی ہے تو یہ بہتر ہوگا۔