تلنگانہ حکومت کا دہلی میں احتجاج مرکزی حکومت کیلئے شرمناک

   

دہلی کے تلنگانہ بھون میں منعقدہ احتجاج سے کسانوں کے قومی قائد راکیش ٹکیت کا خطاب
حیدرآباد ۔ 11 ۔ اپریل : ( سیاست نیوز ) : کسانوں کے قومی قائد راکیش ٹکیت نے دھان کی خریدی کے لیے دہلی میں کئے گئے ٹی آر ایس احتجاج کی مکمل تائید وحمایت کرتے ہوئے کسانوں کے مفادات کے خلاف کام کرنے کا مرکزی حکومت پر الزام عائد کیا ۔ دھان کی خریدی کیلئے ٹی آر ایس نے تلنگانہ بھون میں احتجاجی دھرنا منظم کیا ۔ تلنگانہ بھون پہونچکر راکیش ٹکیت نے ٹی آر ایس احتجاج کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے کسان موجودہ مرکزی حکومت سے خوش نہیں ہے ۔ کب تک کسان خود کشی کرتے رہے مرکزی حکومت سے استفسار کیا ؟ انہوں نے کہا کہ ملک کی ہر ریاست میں کسان اپنے اپنے مسائل کیلئے مسلسل احتجاج کررہے ہیں ۔ تلنگانہ میں کسانوں کی جانب سے کی گئی دھان کی کاشت خریدنے کا مرکزی حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے ٹی آر ایس دہلی میں احتجاج کررہی ہے ۔ ایک ریاستی حکومت کا دہلی میں احتجاج کرنا مرکزی حکومت کیلئے شرمناک ہے ۔ دھان کی خریدی کیلئے سارے ملک میں ایک ہی نظام ( سسٹم ) ہونا چاہئے ۔ ایک نظام نہ ہونے پر کسان سڑکوں پر اتر آتے ہیں ۔ کاشت کاری سے متعلق سیاہ قوانین کو منسوخ کرنے کیلئے 13 ماہ تک دہلی میں احتجاج کیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت سال میں تین اقساط میں کسانوں کو 6 ہزار روپئے معاوضہ ادا کررہی ہے ۔ ایک ساتھ 6 ہزار روپئے دینے جیسا دعویٰ کررہی ہے ۔ چیف منسٹر تلنگانہ کے سی آر کسانوں کے مفادات کا تحفظ کرنے کیلئے احتجاج کررہے ہیں ۔ کے سی آر سیاسی مہم نہ چلانے کا راکیش ٹکیت نے دعویٰ ۔ انہوں نے کہا کہ کسانوں کے لیے مغربی بنگال کی چیف منسٹر ممتا بنرجی بھی احتجاج کررہی ہیں ۔ کسانوں کی تائید میں احتجاج کرنے والے چیف منسٹر تلنگانہ کی وہ بھر پور تائید کرتے ہیں ۔ راکیش ٹکیت نے کہا کہ جو بھی کسانوں کے حقوق کیلئے احتجاج کریں گے ان کی تائید ہمیشہ ان کے ساتھ رہے گی ۔ کسانوں کی تائید میں احتجاج کرنے والے چیف منسٹر تلنگانہ کے سی آر سے راکیش ٹکیت نے اظہار تشکر کیا ۔۔ ن