تلنگانہ حکومت کی جانب سے مہاتما جیوتی باپھولے کی یوم پیدائش تقریب کا انعقاد

   

نظام آباد :12؍ اپریل (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) تلنگانہ حکومت مہا تما جیوتی با پھولے کی یوم پیدائش کا سرکاری طور پر انعقاد عمل میں لاتے ہوئے ان کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کررہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار اربن ایم ایل اے گنیش بیگالہ نے نیو امبیڈ کر بھون میں 197 ویں سالگرہ کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ مہا تما جیوتی با پھولے نے سماج میں ذات پات کے امتیاز اور نا انصافی کو ختم کرنے کیلئے اپنی جان کی قربانی دی ۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم ہی انسان کو عظیم بناتی ہے اور تعلیم کے ذریعہ معاشرہ کی ترقی کی جاتی ہے ۔ بیگالہ گنیش نے کہا کہ حکومت تلنگانہ تمام ذاتوں کا احترام کرتے ہوئے ان کیلئے بھونوں کی تعمیر کررہے ہیں ۔ اس موقع پر مئیر نیتو کرن ، نوڈا چیرمین پربھاکر ریڈی ، ضلع پریشد چیرمین ڈی وٹھل رائو ، ضلع کلکٹر راجیو گاندھی ہنمنتو ، اڈیشنل کلکٹر چندر شیکھر ، کوآپشن ممبر چندرا کلا کے علاوہ بی سی محکمہ کے ترقیاتی عہدیدار نے شرکت کی۔