تلنگانہ حکومت کی فلاحی اسکیمات اور ترقیاتی کاموں سے عوام متاثر

   

Ferty9 Clinic

سنگاریڈی کانگریس کے کئی سیاسی قائدین کی سابق رکن اسمبلی کی نگرانی میںٹی آر ایس میں شمولیت

سنگاریڈی ۔سابق رکن اسمبلی سنگاریڈی چنتا پر بھاکر کی قیادت میں سنگاریڈی بالاجی گارڈن فنکشن ہال میں آج سنگاریڈی کے سینئر کانگریس قائدین شیخ صابر کانگریس رکن بلدیہ وارڈ نمبر 26 و صدر ضلع کانگریس میناریٹی سیل ‘ممتا ز بیگم کانگریس رکن بلدیہ وارڈ نمبر 5 ‘ نمائندہ کونسلر امیر بیگ ‘ بی۔ شیکھر وجئے لکشمی کانگریس رکن بلدیہ وارڈ نمبر7 اورسابق کونسلر کمار ‘ بکشا پتی ‘ سنجیو کمار ‘ شبار کے علاوہ دیگر کانگریس قائدین نے وزیر خزانہ مسٹر ٹی ۔ ہریش رائو کے ہا تھوں ٹی آر ایس پارٹی کھنڈوا پہن کر ٹی آر ایس پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔اس موقع پر وزیر خزانہ مسٹر ٹی ہریش رائو نے کہا کہ ریاست میں تلنگانہ حکومت کی فلاحی اسکیمات اور ترقیاتی کاموں کو دیکھ کر کئی کانگریسی قائدین ٹی آر ایس پارٹی میں شمولیت اختیار کر رہے ہیں۔حلقہ سنگاریڈی کی عوام کانگریس کے حق میں اپنا ووٹ دیکر شرمندگی محسوس کر رہی ہے۔آ ج کانگریس پارٹی کے قائدین ٹی آر ایس پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے کی اہم وجہ ان کے اپنے وارڈاور شہر کی ترقی ہے ۔یقینا تلنگانہ حکومت میں ہی وارڈ اور شہر کی ترقی ممکن ہے ۔لاک ڈائون کے پیش نظر ریاست میں تلنگانہ حکومت کی جانب سے غریب عوام کو فی کس 12 کیلو مفت چاول کی فراہمی اور 1500 روپئے ان کے اکائونٹ میں جمع کئے گئے ۔جبکہ ملک کے دیگر ریاستوں میں کہیں پر بھی غریب عوام کیلئے چاول کی فراہمی اور1500 روپئے کی منظوری عمل میں نہیں لائی گئی۔کانگریس پارٹی کے ترجمان ابھیشک سنگھوی نے ملک کے تمام ریاستوں میں تلنگانہ حکومت کی کارکردگی کی ستائش کی ۔دلی کی کانگریس تلنگانہ حکومت کی تعریف کر رہی ہے اور یہاں کی گلی کی کانگریس ٹی آر ایس حکومت کی مخالفت کر رہی ہے ۔کالیشورم پراجکٹ کے ذریعہ تلنگانہ کے مختلف پراجکٹوں میں پانی کی منتقلی کی جا رہی ہے جس پر کانگریس کے آنکھ میں آنسو آ رہے ہیں۔بہت جلد کالیشور م پراجکٹ کے ذریعہ سنگاریڈی محبوب ساگر میں پانی منتقل کر تے ہوئے محبوب ساگر کو پانی سے لبریز کیا جائیگا۔وزیر خزانہ مسٹر ٹی ہریش رائو نے بہت جلد سنگاریڈی کے مختلف وارڈوں کا دورہ کر تے ہوئے وارڈوں کاتفصیلی جائزہ لیتے ہوئے وارڈوں میں زیر التواء ترقیاتی کاموں کے علاوہ دیگر ترقیاتی کام انجا م دینے کا تیقن دیا۔رکن پا رلیمان میدک کے ۔ پر ابھاکر ریڈی ‘ چیرمین بلدیہ سنگاریڈی بی ۔ وجئے لکشمی ‘ سی ڈی سی چیرمین بچی ریڈی ‘ضلع پریشد وائس چیرمین پر بھا کر نے بھی خطاب کیا ۔اس موقع پر ضلع لائبریری چیرمین نر ہرا ریڈی ‘ وائس بلدیہ چیرمین لتا وجئیندر ریڈی ‘ڈی سی سی بی وائس چیرمین پی مانکیم ‘ محمد سمیع رکن بلدیہ ‘ محمد خواجہ خان ‘ حبیب رسول شکیل ‘ مسعود بن عبداللہ بصراوی ‘ ڈاکٹر سری ہری ‘ محمد سہیل علی رکن بلدیہ ‘ شیخ امجد‘ محمد عظیم ‘ ایم اے رشید ‘ یونس بیگ ‘ محمد واجد ‘ غلام عرفان ‘ محمد مجبوب ‘شیخ نصیب الدین ‘ جالندھر ‘ وینکٹیش ‘ نرسملو ‘ جے وی کے علاوہ دیگر موجود تھے۔