یلاریڈی میں شادی مبارک اسکیم چیکس کی تقسیم، رکن اسمبلی سریندر کا خطاب
یلاریڈی ۔ 30 اگست (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ریاستی وزیر اعلیٰ کی تشکیل دی گئی فلاحی اسکیمات ملک بھر میں مثالی کہہ کر یلاریڈی رکن اسمبلی سریندر نے کہا۔ انہوں نے منڈل گندھاری مستقر پر کلیان لکشمی و شادی مبارک کے چیکس کی تقسیم کے ساتھ ساتھ جدید تعمیر کی جانے والی سنگل ونڈو کی عمارت کا بھی سنگ بنیاد رکھا۔ اس موقع پر انہوں نے منڈل کے گورارم۔ پوتنگل کلاں، گندھاری، نیرل، گرجال، گوام پنچایتوں میں دورہ کرکے جدید آسرا وظائف مستحقین کو وظیفہ کے کارڈس تقسیم کئے۔ 147 افراد کو جدید وظائف اور ایک کروڑ 47 لاکھ 17 ہزار 52 روپے کے کلیان لکشمی وشادی مبارک کے چیکس تقسیم کئے۔ رکن اسمبلی سریندر نے بعد ازاں اپنے خطاب میں کہا کہ تلنگانہ سرکاری فلاحی اسکیمات آسررا وظائف، کلیان لکشمی، شادی مبارک، ملک بھر میں مثالی ہیں اور کسان بندھو، کسان بیمہ، 24 گھنٹہ کسانوں کو مفت برقی سربراہی کے سی آر کٹ، دلت بندھو اور بے شمار فلاحی اسکیمات روبہ عمل لانے والی تلنگانہ سرکار ہی ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ وزیر اعظم مودی جنہوں نے گجرات میں اقتدار پر رہے تھے وہاں ایسی اسکیمات نہیں ہیں اور نہ ملک کے بیشتر ریاستیں جہاں بی جے پی کا اقتدار ہے ایسی اسکیمات ہیں، تلنگانہ میں بی جے پی مذہبی جذبات بھڑکانے کے کام کررہی ہے۔ گجرات میں آج جو ترقی ہے بی جے پی ترقی نہیں کرسکی۔ وہ ہم نے تلنگانہ میں کرکے دکھایا ہے۔ گجرات میں کیا 24 گھنٹوں کسانوں کو برقی مفت دی جارہی ہے، سریندر نے سوال کیا بی جے پی قائدین فضول کی بکواس کرکے عوام کو گمراہ کرنے کے سوا اور کچھ نہیں کررہی ہے۔ اس موقع پر ریاستی مارک فیڈ چیرمین مارنگا ریڈی، متحدہ ضلع ڈی سی سی بی، چیرمین پوچارم بھاسکر ریڈی، منڈل پریشد صدر رادھا، زیڈ پی ٹی سی شنکر نائک، سرپنچ سنجیو یادو، اے ایم سی چیرمین ستیم راؤ اور پارٹی قائدین موجود تھے۔