تلنگانہ حکومت کی فلاحی اسکیمات سارے ملک کیلئے نظیر

   

کوہیر میں شادی مبارک اسکیم چیکس کی تقسیم، رکن اسمبلی کے مانک راؤ کا خطاب

کوہیر۔/13 جنوری،( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کے مانک راؤ رکن اسمبلی ظہیرآباد نے آج کوہیر منڈل کے موضع پرساپلی جھرہ سنگم منڈل کے موضع ماچنور جونے گاؤں میں گھر گھر جاکر شادی مبارک اور کلیانہ لکشمی کے چیکس تقسیم کئے۔ اس موقع پر رکن اسمبلی نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ بی آر ایس حکومت غریب عوام کیلئے جو کام کررہی ہے ملک کی دیگر ریاستوں میں اس کی نظیر نہیں ملتی۔ تلنگانہ میں سماج کے ہر طبقہ کے لئے کئی طرح کی فلاحی اسکیمات روشناس کروائی جارہی ہیں۔ آج لڑکیوں کی شادیاں آئے دن ایک سنگین مسئلہ بنتی جارہی ہے جس کی وجہ سے والدین، سرپرستوں کو کئی مصائب کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ اس شادی مبارک اور کلیانہ لکشمی اسکیمات سے قبل شادی کیلئے کوئی ساہوکار قرض دینے تیار نہیں تھا۔ آج شادی مبارک اور کلیانہ لکشمی کو دیکھ کر قرض دیا جارہا ہے جس کی وجہ سے ماں باپ کو کچھ راحت مل رہی ہے۔چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے بڑی سنجیدگی کے ساتھ یہ اہم فیصلہ لیا ہے جس کی وجہ سے ہر غریب کی بیٹی کی شادی میں تلنگانہ حکومت کی جانب سے ایک لاکھ 116 روپئے دیئے جارہے ہیں جس کے باعث لڑکیوں کے ماں باپ کے چہروں پر رونقیں دیکھی جارہی ہیں۔ اس موقع پر کے نرسملو بی آر ایس پارٹی صدر کوہیر منڈل، پنٹا ریڈی آتما کمیٹی چیرمین، پرسا پلی سرپنچ کے علاوہ راملو اور دیگر موجود تھے۔