تلنگانہ حکومت کی فلاحی اسکیمات مثالی

   

گمبھی راؤ پیٹ ٹی آر ایس کی رکنیت سازی پر قائدین کا خطاب

گمبھی راؤ پیٹ ۔ ریاست تلنگانہ کی فلاحی اسکیمات سارے ملک میں مثالی ہیں ۔ چیف منسٹر کے چندرا شیکھر راؤ کی عوامی فلاحی اسکیمات کی ملک بھر میں نظیر نہیں ملتی ۔ تلنگانہ حکومت ہی عوام بالخصوص کسان ، ضعیف اشخاص معذورین خوش حالی کی زندگی گذار رہے ہیں ۔ یہ بات ٹیسکو آپ چیرمین کونڈ روی رویندر راؤ اور صدر ضلعی ٹی آر ایس توٹا آگیا نے کہی ۔ وہ یہاں گمبھی راؤ پیٹ میں ٹی آر ایس پارٹی کارکنوں کے ایک اجلاس کو مخاطب کر رہے ہیں ۔ اس اجلاس کا اہم مقصد پارٹی کی رکنیت سازی تھا ۔ اس موقع پر پارٹی قائدین نے کارکنوں کو مشورہ دیا کہ وہ عوام کو تلنگانہ میں ٹی آر ایس حکومت کی جانب سے روبہ عمل لاگئے اسکیمات سے واقف کروائیں اور ہر فرد کو پارٹی کی رکنیت کروائیں ۔ اس اجلاس میں پارٹی سکریٹری سری ہری ، زیڈ پی کوآپشن محمد احمد ، زیڈ پی ٹی سی وجئے لکشمن ایم پی پی کرونا سریندر ریڈی ، دیویندر یادو ، صدر منڈل ٹی آر ایس پاپا گاری وینکٹ سرامی گوڑ کے علاوہ راجہ نرسمہا ، عباداللہ خان ، محبوب علی ، محمد احمد ، سید صادق ، سید قطب الدین ، لنگم یادو ، راجہ رام ، سریندر وغیرہ موجود تھے ۔ دریں اثناء گمبھی راؤ پیٹ میں چیف منسٹر کے چندرا شیکھر راؤ کی جنم دن کے موقع پر ٹی آر ایس پارٹی قائدین نے احاطہ ڈگری کالج میں شجرکاری کرتے ہوئے ان کی تصویر کو دودھ سے نہلایا ۔ اس موقع پر ان کی عمر درازی کیلئے پرارتنا کی گئی ۔