ناگر کرنول، حلقہ کولاپور میں ترقیاتی پروگرام سے ریاستی وزراء کے ٹی آر اور نرنجن ریڈی کا خطاب
ناگرکرنول۔ ناگرکرنول ضلع کے حلقہ کولاپور میں ریاستی آئی ٹی اور میونسپل منسٹر کلواکنتا تارکا راما راؤ نے کہا کہ تلنگانہ حکومت ایک ترقی پسند مذہب کے طور پر فلاح و بہبود کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہے۔انہوں نے ہفتہ کو کولا پور قصبہ میں 170کروڑ روپے کی کئی ترقیاتی فلاحی اسکیموں کا سنگ بنیاد رکھنے کے بعد ایک جلسہ عام سے خطاب کر تے ہوتے کہا کہ تلنگانہ حکومت اور دیہاتوں میں ترقیاتی فلاحی اسکیمات شروع کرنے میں پیش پیش ہے۔وزیر موصوف نے کہا کہ ماضی میں تلنگانہ کی آمد سے قبل ریاست تمام شعبوں میں پیچھے رہ گئی تھی اور گزشتہ آٹھ سالوں میں جب سے تلنگانہ حکومت برسراقتدار آئی ہے تمام شعبوں میں ترقی کر رہی ہے۔کولاپور حلقہ میں 170 کروڑ روپے سے مختلف ترقیاتی فلاحی پروگرام شروع کیے جا رہے ہیں۔ وزیر زراعت نرنجن ریڈی نے کہا کہ تلنگانہ حکومت ملک کے لئے ایک مثالی ہے۔ وزیر نے کہا کہ دور اندیشی کی وجہ سے زراعت دیگر شعبوں میں ترقی کر رہی ہے۔وزیر موصوف نے کہا کہ سنگوتم اور گوپال دو نئے ریزروائر سے بہت سے علاقے ہمارے ہو جائیں گے۔ اس سے 48 ہزار ایکڑ رقبہ زیر کاشت آئے گا۔ وزیر نے کے ٹی آر سے یہ بھی وضاحت کی کہ اگر صنعتیں قائم ہوں گی تو یہاں بے روزگاروں کو روزگار ملے گا۔ایکسائز منسٹر وی سرینواس گوڑا نے کہا کہ تلنگانہ واحد ریاست ہے جس میں بجلی کی کٹوتی نہیں ہوتی ہے اور سیاحت کا شعبہ دن بدن ترقی کر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ تلنگانہ کی تشکیل کے بعد یہاں کی اراضی کی قیمت میں بھی نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ اس موقع پر ناگر کرنول کے ایم پی پی۔رامولو، ایم ایل سیز دامودر ریڈی، نارائن ریڈی، ایم ایل ایز ہرش وردھن ریڈی گووالا بالاراجو، لکشماریڈی الا وینکٹیشور ریڈی، زیڈپی چیرمین لوک ناتھ ریڈی، سریتا موجود تھے۔ چیرمین ڈی سی سی نظام باشاہ، وشنو وردھن ریڈی، گولی سرینواس ریڈی، وجے لکشمی، زیڈ پی ٹی سیز، ایم پی پیز، سنگل ونڈو چیرمین، سرپنچوں وغیرہ نے شرکت کی۔