حکومت کسان دشمن پالیسیوں کو اپنا رہی ہے ، کانگریس دفتر میں قائدین کا بیان
میدک /28 مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) تلنگانہ کانگریس کے آرگنائزنگ سکریٹری مسٹر میاڈم بالکشنا اور صدر بلاک کانگریس کمیٹی میدک مسٹر محمد حفیظ الدین نے ریاستی تلنگانہ ٹی آر ایس حکومت کی جدید زرعی پالسیوں کو اپنی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ حکومت کی جدید زرعی پالیسی سے کسانوں معیشت میں سدھار کے بجائے خطرے میں آسکتی ہے ۔ مذکورہ قائدین اپنے پارٹی دفتر میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کسانوں کو زبردستی ریاستی وزراء کی جانب سے منعقدہ پروگرامس میں قرارداد منظور کرتے ہوئے حلف بھی دلایا جارہا ہے ۔ کہا جارہا ہے کہ حکومت کی جانب سے دئے گئے مشوروں پر عمل نہ کرنے پر رعیتو بندھو اور دیگر مراعت بند کردینے کی دھمکی بھی دی جارہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کسان دشمن پالیسیاں اپنا رہی ہے ۔ مذکورہ عہدیداروں نے کہا کہ ٹی آرا یس سرکار اپنی پہلی معیاد کے قبل منعقدہ انتخابی جلسوں میں میدک کی نظام شوگر فیاکٹری حکومت کے برسر اقتدار آنے کے 100 دنوں میں دوبارہ کشادگی کا وعدہ کیا تھا ۔ بلکہ دوسری معیاد کیلئے بھی ٹی آرا یس سرکار بن گئی لیکن تاحال این ڈی ایس ایل کو دوبارہ کھولنے کی بات و تیقن کو برفدان کی نذر کردیا گیا ہے ۔ اس پریس کانفرنس میں بلدی کونسلرس اے شیکھر ، راجا لنگم ، پروین گوڑ ، ونست راج کے علاوہ کانگریس قائدین مسرز محمد افضل ، محمد سلمان اور دیگر موجود تھے ۔