تلنگانہ حکومت کی کارکردگی کی ستائش پر کے ٹی آر کا اظہارمسرت

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد21اپریل (سیاست نیوز)تلنگانہ کے وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی کے تارک راما راو جو سوشل میڈیا کے اہم ذریعہ ٹوئیٹر پر سرگرم ہوتے ہیں کو گذشتہ روز ایک نئی خوشگوار کیفیت سے گذرنا پڑا کیونکہ ان کو ایک شخص نے نئے انداز میں توئیٹ کرتے ہوئے کہا کہ ان کے (تارک راماراو)اور ان کے والد وزیراعلی تلنگانہ کے چندرشیکھرراو سے کی جانے والی ان کی نفرت اب بدل گئی ہے اور اب وہ دونوں کے مداح ہوگئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق انگریزی زبان میں تارک راما ارو کو کئے گئے اس ٹوئیٹ میں سدھیر نامی شخص نے کہا کہ ان کا تعلق تلنگانہ ریاست سے نہیں ہے ۔ان کا شمار ان افراد میں ہوتا تھا جو تارک راما راو اور ان کے والد چندرشیکھرراو سے نفرت کرتے تھے تاہم پانچ سال کی حکمرانی نے ان کو ان دونوں کا مداح بنادیا ہے ۔سدھیر نے اس یقین کا اظہار کیا کہ جلد ہی نہ صرف تلنگانہ بلکہ پورا ملک ان دونوں کی قیادت کا تجربہ حاصل کرے گا۔تارک راما راو نے اس ٹوئیٹ کا ایک سطری جواب دیتے ہوئے کہا کہ ان کے ذہن کی تبدیلی اور نفرت پر محبت کے انتخاب پر انہیں خوشی ہوئی۔