تلنگانہ حکومت کی کوئی پالیسی نہیں‘ اندر سین ریڈی کا دعوی

   

حیدرآباد 22 اگسٹ ( این ایس ایس ) بی جے پی کے سینئر لیڈر این اندرا سین ریڈی نے آج الزام عائد کیا کہ ریاستی حکومت کی کسی بھی مسئلہ پر کوئی پالیسی نہیں ہے ۔ انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ ریاست میں انتظامیہ میں خلا ء پایا جاتا ہے ۔ انہوں نے المام عائد کیا کہ ریاستی حکومت کا کوئی زرعی منصوبہ نہیں ہے اور نہ ہی ریاستی حکومت نے کسانوں میں اعتماد پیدا کرنے کوئی اقدام کئے ہیں۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ کابینی وزرا کو بھی کسی بھی مسئلہ پر آزادانہ تبادلہ خیال کرنے تک کی آزادی نہیں دی گئی ہے ۔