مرکز کے منظورہ 7 منزلہ کامپلکس کیلئے قبل ازیں تجویز کو روک دیا گیا
حیدرآباد : اگرچیکہ مرکزی وزارت ماحولیات نے ایک نئے سات منزلہ سکریٹریٹ کامپلکس تعمیر کرنے کی حکومت تلنگانہ کی ستمبر 2020ء کی تجویز کو منظوری دی ہے تاہم چیف منسٹر کے چندرشیکھر راؤ جو شخصی طور پر اس کے ڈیزائن کے پہلوؤں کو دیکھ رہے ہیں تاکہ اس میں تلنگانہ کے کلچر اور روایات کو بہترین عکاسی کو یقینی بنایا جائے، ایک 11 منزلہ کامپلکس کیلئے نظرثانی تجویز روانہ کرنے میں سنجیدہ ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہیکہ کے سی آر حکومت نے مرکزی حکومت کو سکریٹریٹ کیلئے نئے بلڈنگ پلان سے متعلق نظرثانی تجویز روانہ کردی ہے۔ نظرثانی تجویز میں انٹگریٹیڈ بلڈنگ ایریا میں 6 لاکھ مربع فیٹ سے بڑھا کر 7.50 لاکھ مربع فیٹ کرنے اور چیف منسٹر کیلئے پورا آفس بلٹ پروف بنانے کی تجویز ہے۔ اس کا مطلب ہے اس کی لاگت میں موجودہ تخمینہ کے مطابق 219 کروڑ روپئے فی فلور فی لاکھ مربع فیٹ اضافہ ہوگا۔ حکومت موجودہ ماسٹر پلان میں مزید تبدیلیاں بھی کرنا چاہتی ہے۔