تلنگانہ : خاتون کی اپنی بیٹی کے قتل کے بعد خودکشی کی ۔

,

   

حیدرآباد: تلنگانہ ریاست کے ونپرتی کے کوتہ کوٹہ میں ایک ۳۵؍ سالہ خاتون نے اپنی آٹھ سالہ معصوم لڑکی کے قتل کے بعد خودکشی کرلی ۔ یہ واقعہ اتوار کی شب پیش آیا ۔ پولیس کے مطابق نرملا کے شوہر کا انتقال دو سال قبل ہوا ۔ اس کے بعد سے وہ اپنے ماں باپ کے گھرمیں اپنی آٹھ سالہ لڑکی کے ساتھ رہ رہی تھی ۔ اتوار کے روز وہ اگادی تہوار میں شرکت کرنے کیلئے اپنے سسرال واقع پالم گئی تھیں ۔ بعد ازاں وہاں یہ واقعہ پیش آیا ۔

پولیس نے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ نرملا نے اپنی بیٹی سندھو کے قتل کرنے کے بعد خود بھی زہر کش دوا پی کر خودکشی کرلی ۔ بعد ازاں اس کے رشتہ د اروں نے انہیں دواخانہ منتقل کیا ۔ جہا ں ڈاکٹرس نے سندھو کو مردہ قرار دیدیا لیکن نرملا دوران فوت ہوگئی ۔ پولیس کے مطابق ابھی تک اس واقعہ وجوہا ت کا علم نہ ہوسکا ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔