تلنگانہ رائزنگ گلوبل سمٹ فلاپ شو : ہریش راؤ

   

سرکاری اراضیات فروخت کرنے کے لیے گلوبل سمٹ کی آڑ میں رئیل اسٹیٹ کاروبار
حیدرآباد ۔ 10 ۔ دسمبر : ( سیاست نیوز) : بی آر ایس کے رکن اسمبلی ہریش راؤ نے کانگریس حکومت کی جانب سے انعقاد کردہ باوقار تلنگانہ رائزنگ گلوبل سمٹ کو فلاپ شو قرار دیتے ہوئے حکومت کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا ۔ سوشیل میڈیا کے پلیٹ فارم ایکس پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے ہریش راؤ نے کہا کہ یہ گلوبل سمٹ نہیں تھا بلکہ اراضیات کو فروخت کے لیے انعقاد کردہ رئیل اسٹیٹ سمٹ ہونے کا دعویٰ کیا ۔ سابق ریاستی وزیر نے کہا کہ مس ورلڈ ، اے آئی سمٹ کی طرح گلوبل سمٹ بھی فلاپ شو میں تبدیل ہوگیا ۔ سرمایہ کاری کے نام پر کروڑہا روپئے خرچ کرتے ہوئے منعقد کیا گیا ۔ گلوبل سمٹ ناکام ہوگیا ۔ ہریش راؤ نے کہا کہ سمٹ کے آخری دن جاری کردہ ویژن ڈاکومنٹ کا کوئی ویژن نہیں ہے اور اس کو حاصل کرنے کے لیے حکومت کے پاس کوئی مشن بھی نہیں ہے ۔ یہ ویژن ڈاکومنٹ نہیں ہے بلکہ ویژن لیس ڈاکومنٹ ہونے کا طنز کیا ۔ چیف منسٹر ریونت ریڈی کو نعرے کیور ۔ پیور اور ریر کو بھی سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ تلنگانہ کو لوٹ لینے کے لیے چور گلوبل سمٹ میں کئے گئے معاہدوں کے پیچھے تاریکی چھپی ہوئی ہے ۔ اعداد کی الٹ پھیر کرتے ہوئے عوام کو دھوکہ دیا گیا ہے ۔ ہریش راؤ نے کہا کہ چیف منسٹر نے کروڑہا روپئے خرچ کرتے ہوئے کئی ممالک کا دورہ کیا اور واپسی پر لاکھوں کروڑہا روپئے کے معاہدے ہونے کا دعویٰ کیا ۔ ان معاہدوں کے تحت ابھی کتنے کروڑ روپئے کی تلنگانہ میں سرمایہ کاری ہوئی حکومت اس کی وضاحت کریں ۔ کتنے کمپنیاں تلنگانہ میں قائم ہوئے اور تلنگانہ کے کتنے نوجوان کو روزگار حاصل ہوا اس کی حکومت تفصیلات پیش کریں ۔ یا حکومت اس پر وائیٹ پیپر جاری کرے ۔ کے سی آر کے دور حکومت میں جو ترقی ہوئی ہے گلوبل سمٹ میں ٹونی بلیر اور سبا راؤ نے جو ستائش کی ہے وہ ریونت ریڈی حکومت کے منھ پر طمانچہ ہے ۔۔ 2