حیدرآباد ۔ 17 ۔ دسمبر : ( پریس نوٹ ) : تلنگانہ ریاستی اردو اکیڈیمی کی فروع اردو کی 7 اسکیمات کی آن لائن درخواستوں کے لنکس کی جناب کوپولہ ایشور وزیر برائے اقلیتی بہبود کے ہاتھوں آج اجرائی عمل میں آئی ۔ ان اسکیمات میں الیکٹرانک میڈیا کے رپورٹرس کو مالی اعانت برائے سال 2021-22 ، اردو کے چھوٹے اخبارات کی مالی اعانت برائے سال 2021-22 ، اردو مصنفین کی کتابوں کی اشاعت کے لیے جزوی مالی اعانت برائے سال 2020 ، اردو کی مطبوعات پر انعامات برائے سال 2019 اور 2020 ، بیسٹ اردو ٹیچر ایوارڈ برائے سال 2019 اور 2020 اور اردو کی مجموعی خدمات پر ’ کارنامہ حیات ایوارڈ ‘ برائے سال 2019 ، 2018 اور 2020 شامل ہیں ۔ جناب کے ایشور نے کہا کہ اکیڈیمی کی جاری اسکیمات کے لیے درخواستوں کی آن لائن اجرائی عمل میں لائی جارہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اکیڈیمی کی جاری کردہ تمام سات اسکیمات کے علحدہ علحدہ لنکس تلنگانہ ریاستی اردو اکیڈیمی کی ویب سائٹ urduacademyts.com پر دستیاب ہیں ۔ آن لائن درخواستیں داخل کرنے کی آخری اریخ 15 جنوری 2022 مقرر کی گئی ہے ۔ اس کی ہارڈ کاپی معہ تمام درکار دستاویزات کے صدر دفتر اکیڈیمی ، چوتھی منزل ، حج ہاوز ، نامپلی میں بالمشافہ یا ذریعہ پوسٹ داخل کرسکتے ہیں ۔ اس تقریب میں جناب پُلا راؤ او ایس ڈی دفتر وزیر اقلیتی بہبود ، جناب وی کرشنا ، جناب عطا اللہ خاں ، جناب شیخ اسمعیل ، محمد ارشد مبین زبیری ، محمد جنید اللہ بیگ ، رجب علی پاشاہ ، اطہر خان ، اسمعیل جاوید ، محمد رفیع ، ایس ایم فصیح اللہ اسکالر و دیگر ارکان عملہ اور معززین موجود تھے ۔۔