جڑچرلہ /2 جون ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) تلنگانہ یوم تاسیس کے موقع پر آج رکن اسمبلی جڑچرلہ نے صبح کے اولین ساعتوں میں ٹھیک 9 بجے دن ایم ایل اے کیمپ آفس میں پرچم کشائی رکن اسمبلی جڑچرلہ جنم پلی انیرودھ ریڈئ کے ہاتھوں عمل میں آئی ۔ بعد ازاں مقامی کن اسمبلی جڑچرلہ نے مخاطب ہوکر کہا کہ شریمتی سونیا گاندھی نے جو ہم پر احسان کیا ہے۔ تلنگانہ کی عوام کبھی نہیں بھول سکتی کہا بعد اس کے رکن اسمبلی جڑچرلہ نے جڑچرلہ پر واقع امبیڈکرم جسمے پر پھول مالا ڈال کر انہیں خراج عقیدت پیش کی ۔ اس موقع پر جیوتی راؤ پھولے اور سریکانت چاری کے مجسموں پر بھی مالا ڈال کر انہیں بھی خراج عقیدت پیش کی ۔ اس طرح جڑچرلہ مجلس بلدیہ دفتر میں تحصیل آفس میں ایم پی ڈی او آفس میں بھی پرچم کشائی انجام دی گئی ۔ اس طرح جڑچرلہ کے مختلف سرکاری دفاترمیں بھی پرچم کشائی عمل میں آئی ۔ جئے تلنگانہ جے جے کانگریس پارٹی کے نعرے بلند کئے گئے ۔