ضلع سنگاریڈی کے کسانوں میں ٹریکٹرس کی تقسیم، وزیر فینانس ہریش راؤ و دیگر کا خطاب
سنگاریڈی۔ریاستی وزیر فینانس ٹی ہریش رائو نے آج صبح ضلع سنگاریڈی کے پٹن چیرو منڈل میں کسانوں میں ٹریکٹرس کی تقسیم پروگرام میں شرکت کر تے ہوئے کہا کہ ریاست تلنگانہ ترقیاتی کاموں کے معا ملے میںملک میں سر فہرست ہے دیگر ریاستوں میں بھی تلنگانہ میں کئے جا رہے کاموں کی نقل کی جا رہی ہے عوام کو کورونا وائرس سے خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں ہے لیکن اس مہلک مرض سے محفوظ رہنے کیلئے تمام تر احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا ضروری ہے ۔ کار پوریٹ دواخانوں سے رجوع ہو کر اپنی جمع پونجی کو بیجا خرچ نا کریں سرکاری دواخانوں میں حکومت کی جانب سے معیاری علاج کیا جا رہا ہے اور دوائیں بھی دی جا رہی ہیں ۔ ضلع کلکٹر سنگاریڈی ایم ہنمنت رائو سے کہا کہ وہ کورونا وارڈس میں مریضوں کے کھانے میں ابلا ہوا انڈا ‘ بادام پستہ کے علاوہ بہترین کھا نا دیا جائے تا کہ مریض جلد از جلد صحت یاب ہو سکے ۔ اگر کسی کورونا وائرس کی علامتیں محسوس ہو تو آس پاس کے لوگوں سے شرمندہ ہو نے کی قطعی ضرورت نہیں ہے کھا نسی ‘ گلے میں درد ‘ بخار ہو تو ڈاکٹر سے مشورہ کر نا ضروری ہے اگر شروعاتی علامتیں ہو ں تو ہوم کور نٹائن کر تے ہوئے ایسے مریضوں کا علاج کیا جائیگا ۔ اگر مریض کورونا مثبت پائے جاتے ہیںتو ان کا علاج سرکاری دواخانوں میں کیا جائیگا ۔ پٹن چیرو اور اس کے اطراف و اکناف کے مقامات کے علاوہ انڈ سٹریل علاقے کورونا ٹسٹ کر تے ہوئے اندرون ایک گھنٹہ میں رپورٹ دی گئی ہے سنگاریڈی ایم این آر ہا سپٹل میں کورونا مریضوں کے علاج کیلئے 100 بستروں پر مشتمل وارڈ کا قیام عمل میں لایا گیا ۔ مریضوں کے بہتر علاج کیلئے حکومت توجہ دے رہی ہے لیکن عوام کو چاہیئے کہ وہ کورونا وائرس سے محفوظ رہیں ہا تھ منہ دھوئیں ۔ ماسک کا لازمی طور پر استعمال کریں ۔ ضلع سنگاریڈی میں ’’ ریتو ویدیکا ‘‘ کے کاموں کو اندرون ایک ہفتہ مکمل کرنے ضلع کلکٹر کو ہدایت دی ۔ ریاستی وزیر خزانہ ٹی ہریش رائو نے کہا کہ ضلع سنگاریڈ ی کے 647 موا ضعات میں ٹریکٹر س کی تقسیم اور ڈمپنگ یارڈس کے تعمیراتی کاموں کے مکمل ہو نے پر ریاست میں ضلع سنگاریڈی کے ترقیاتی کامو ں کو جلد مکمل کر نے میں سر فہرست ضلع قرار دیا ۔ آسرا پینشن ‘ شا دی مبارک ‘ ریتو بندھو اسکیم ‘ 24 گھنٹے برقی سربراہی کے کاموں کے علاوہ کسانوں میں تخم کی سربراہی جیسے کام حکومت کی جانب سے انجام دیتے ہوئے عوام اور کسانوں کو راحت پہنچا نے کی کوشش کی جا رہی ہے کورونا وائرس کے دور میں عوامی نمائندے بناء کسی ہچکچا ہٹ کے عوامی مسائل اور ترقیاتی کاموں کے سلسلے میں مصروف ہیں ۔سنگاریڈی ڈسٹرکٹ ایک ماڈل کی طرح ابھر رہا ہے اس خصوص میں ضلع کلکٹر کی بھی ستائش کی ۔ اس موقع پر جی مہپال ریڈی رکن اسمبلی پٹن چیرو ‘ ضلع کلکٹر ایم ہنمنت رائو ضلعی عہدیدار و دیگر عوامی نمائندے موجود تھے۔