تلنگانہ ریاست کے سی آر کی قیادت میں ترقی کی راہ پر

   

Ferty9 Clinic

آرمور میں رکن اسمبلی جیون ریڈی کا دورہ ، ٹریفک سگنل کا افتتاح

آرمور ۔ رکن اسمبلی آرمور وہ PUC چیرمین جیون ریڈی نے آرمور کا ہنگامی دورہ کرتے ہوئے آرمور میں ٹرافک سگنل کا افتتاح انجام دیا اس کے علاوہ آرمور میونسپل میں کچرے کی نکاسی کے لئے لائے گئے 13 آٹو ٹرالیوں کا افتتاح انجام دیا اور آرمور کے مختلف وارڈوں میں ڈرین نالیوں کی تعمیر کے لئے مختص کردہ 1 کڑوڑ 19 لاکھ روپئے کے فنڈز سے سنگ بنیاد رکھا۔گوئندپیٹ میں ہریتاہرم پروگرام کا آغاز کیا اور منی پارک کا سنگ بنیاد رکھا اس کے علاوہ آرمور میونسپل نائب چیرمین شیخ منو جنکی دو ہفتے قبل سڑک حادثہ میں پیر کی ہڈی ٹوٹ گء تھی انکی دو روز قبل کامیاب سرجری ہوئی تھی رکن اسمبلی جیون ریڈی نے انکی عیادت کرتے ہوئے حادثے کے متعلق تفصیلات حاصل کی اس موقع پر جیون ریڈی نے بتایا کہ ٹی-آر-ایس حکومت وزیر اعلی کلواکنٹہ چندر شیکھر راؤ کی قیادت میں تلنگانہ ریاست ترقی کی جانب انتہائی تیزی کے ساتھ سفر کررہی ہے یہ ترقیاتی کام کبھی اور کسی بھی حکومت میں نہیں ہوئے ہم نے آرمور میں ٹرافک سگنل کا افتتاح کیا۔پارکوں کا افتتاح کیا۔آرمور میں 100 بستروں کا دواخانے کے علاوہ عوام اور کسانوں کے لئے انتہائی بہترین اسکیمات عمل میں لائے گئے انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ اپنی صحت کا خیال رکھیں کوویڈ 19کرونا وائرس کی وباء￿ پھیلی ہوئی ہے ماسک کا استعمال لازم کریں احتیاطی تدابیر اختیار کریں اس موقع پر میونسپل چیرپرسن پنڈت ونیتا پون ،سینئر اقلیتی قائدین سمیراحمد، عثمان علی حضرمی ،نمائندہ کونسلرس عبدالرحمن ،سید عتیق ،سید فیاض،ظہیر علی، محمد امتیاز کے علاوہ ٹی-آر-ایس سینیئر لیڈر پنڈت پریم، پنڈت پون، محمد شاکر، کے علاوہ میونسپل کمشنر شیلجا اور دیگر عہدیدار موجود تھے۔