تلنگانہ ریاست گیر سطح پر 10 مارچ کو پلس پولیو پروگرام

   

حیدرآباد ۔ 9 مارچ (سیاست نیوز) تلنگانہ کی ریاست گیر سطح پر 10 مارچ کو ایک ہی مرحلے کے تحت پلس پولیو پروگرام منعقد ہوگا۔ جس کے تحت پانچ سال عمر تک کے بچوں کو پولیو کی خوراک دی جائیگی ۔ محکمہ صحت کے عہدیداروں کے مطابق اتوار کے دن ریاست کے 35,12,333 بچوں کو یہ خوراک دینے کا منصوبہ تیار کیا گیا ہے ۔ جس کیلئے 22,768 مراکز قائم کئے جارہے ہیں سفر کرنے والے بچوں کیلئے 737 ٹرانزٹ مراکز کے ذریعہ تمام بس اسٹیشنوں ، ریلوے اسٹیشنوں اور دیگر اہم مقامات پر پولیو خوراک دینے کے انتظامات کئے گئے ہیں ایسے بچے جنہیں کسی وجوہات کی بناء پر پولیو خوراک نہیں دی گئی ان بچوں کو 11 اور 12 مارچ کو گھر گھر پہونچ کر احاطہ کیا جائیگا اور شہر حیدرآباد میں عملہ تین دن تک گھروں کو پہونچ کر بچوں کو پولیو خوراک دیگا۔