حیدرآباد 6مئی (سیاست نیوز ) لاک ڈاون کے پیش نظر تلنگانہ سوشیل اینڈ ٹرائبل ویلفیر ریزیڈنشیل ایجوکیشنل انسٹی ٹیوشنس سوسائٹیز نے ڈگری کے طلبہ کے لئے آن لائن کلاسس کااہتمام کیا ہے ۔ان کلاسس کاآغاز بدھ سے ہوا۔ریاستی حکومت کی جانب سے چلائے جانے والے ٹی سیٹ ٹی وی چینل کے ذریعہ ان کلاسس کا آغاز ہوا۔یہ کلاسس 30مئی تک جاری رہیں گی۔ماہر لکچررس آن لائن کامرس،کمپیوٹر سائنس، مائیکرو بائیولوجی، ریاضی، باٹنی، الکٹرانکس، کیمسٹری، زوالوجی، تلگو، انگریزی، نظم ونسق عامہ اور لائف اسکلس کی کلاسس منعقد کررہے ہیں۔سکریٹری ڈاکٹر پراوین کمار نے طلبہ کو مشورہ دیاکہ وہ آن لائن کلاسس کا مشاہدہ کریں تاکہ تعلیمی شیڈول متاثر نہ ہونے پائے ۔