تلنگانہ ریسلنگ مقابلوں کیلئے تیاریاں مکمل ۔ انجن کمار یادو

   

مین و ویمن زمروں کیلئے مقابلے پہلا مقابلہ جیتنے والے پہلوان کو 3 لاکھ روپئے کا انعام
حیدرآباد : /20 فبروری (سیاست نیوز) صدرنشین تلنگانہ ریسلنگ اسوسی ایشن و سابق رکن پارلیمنٹ انجن کمار یادو نے بتایا کہ اسوسی ایشن کی جانب سے /7 تا /10 مئی کے درمیان ایل بی اسٹیڈیم حیدرآباد میں تلنگانہ کیسری ٹائیٹل کے ساتھ آنجہانی کتہ داس گوڑ پہلوان ، وجئے کمار یادو اور بلٹ راجو کی یاد میں (مین اینڈ ویمن) کشتیوں کے مقابلے منعقد ہوں گے ۔ ان متذکرہ شخصیتوں نے انڈین اسٹائل کشتیوں میں نمایاں خدمات انجام دی ہیں ۔ آج ایم ایل اے کوارٹرس میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انجن کمار یادو نے بتایا کہ شہر حیدرآباد کشتیوں کیلئے سارے ملک میں ایک اہم مقام رکھتا ہے ۔ ان کشتیوں کے مقابلے میں حصہ لینے کیلئے مینس زمرہ میں 55 تا 90 کلو وزن کے پہلوان اہل ہوں گے ۔ جبکہ تلنگانہ کیسری ٹائیٹل کیلئے 85 تا 140 کلو وزن کے پہلوان حصہ لے سکتے ہیں ۔ ویمنس ٹائیٹل تلنگانہ کا صرف ایک ہی زمرہ 55 تا 65 کلو وزن کے خاتون پہلوان حصہ لے سکتی ہیں ۔ تلنگانہ کیسری میں مینس کیلئے جملہ 8 زمرے اور ویمنس کیلئے صرف ایک ہی زمرہ شامل کیا گیا ہے ۔ انجن کمار یادو نے بتایا کہ تلنگانہ کیسری ٹائیٹل جیتنے والے پہلوان کو 3 لاکھ روپئے نقد انعام دیا جائے گا ۔ جبکہ دوسرا انعام 2 لاکھ روپئے تیسرا انعام ایک لاکھ روپئے اور چوتھا انعام 50 ہزار روپئے دیا جائے گا ۔ ویمن زمرے میں پہلا انعام ایک لاکھ روپئے اور دوسرا انعام 50 ہزار روپئے اور تیسرا انعام 30 ہزار روپئے اور چوتھا انعام 20 ہزار روپئے دیا جائے گا ۔ انجن کمار یادو نے کہا کہ تلنگانہ ریسلنگ اسوسی ایشن کی جانب سے یہ پانچواں تلنگانہ کیسری ٹائیٹل مقابلہ منعقد کیا جارہا ہے ۔ 2