حیدرآباد ۔ 18 ستمبر (راست) تلنگانہ ریٹائرڈ ایمپلائز اسوسی ایشن کے جنرل سکریٹری ایم ستیا کے بموجب اسوسی ایشن کا ایک خصوصی اجلاس 21 ستمبر کو 11 بجے دن اسوسی ایشن کے مرکزی دفتر ’’تلنگانہ پنشنرس بھون‘‘ بیچلرس بلڈنگ معظم جاہی مارکٹ میں منعقد ہوگا۔ جناب غلام محمد صدر اسوسی ایشن صدارت کریں گے۔ اجلاس میں بعنوان ’’وظیفہ یابوں کے حقوق اور حکومت کی وظیفہ یابوں کے مطالبات کے حل کی ذمہ داریاں‘‘ کے سلسلہ میں زیربحث رہیں گے۔ اسوسی ایشن عہدیداران مسرز محمد غوث، شیخ بایزید، محمد سلیمان، جہانگیر خان، محمد اصغر علی، ایم نرسمہا، سردار گرمکھ سنگھ، محمد کریم الدین کے علاوہ دوسرے بھی مخاطب کریں گے۔