تلنگانہ سائبر سیکوریٹی بیورو اور تلنگانہ پولیس کا شیلڈ 2026 کا افتتاح

   

سائبر جرائم کی روک تھام کے لیے جدید ٹکنالوجی کا استعمال اور تربیت پر زور : ڈی جی پی شیودھر ریڈی
حیدرآباد : /6 فبروری (سیاست نیوز) تلنگانہ سائبر سیکیورٹی بیورو (ٹی جی سی ایس بی) اور تلنگانہ پولیس نے آج حیدرآباد میں شیلڈ 2026ء کا افتتاح کیا جو ریاست کا پرچم بردار سائبر سیکیورٹی کانکلیو کا دوسرا ایڈیشن ہے ۔ افتتاحِ تقریب میں تلنگانہ حکومت کے چیف سیکریٹری اور ڈائریکٹر جنرل آف پولیس سمیت مرکزی و ریاستی حکومتی اعلیٰ افسران ، قانون نافذ کرنے والے اداروں ، تعلیمی حلقوں اور سائبر سیکیورٹی ماہرین شریک تھے۔ شیلڈ 2026ء تلنگانہ کی سائبر جرائم کی روک تھام، تفتیش اور متاثرین کی مدد میں قیادت کو مضبوط بناتا ہے اور حکومت ، قانون نافذ کرنے والے اداروں، صنعت ، تعلیم ، اسٹارٹ اپس اور تحقیقاتی اداروں کے درمیان قومی سطح پر تعاون کا پلیٹ فارم فراہم کرتا ہے۔ اس کانکلیو میں 20 ریاستوں سے قانون نافذ کرنے والے افسران سمیت قومی و بین الاقوامی فریقین نے ابھرتے سائبر خطرات کا مقابلہ کرنے اور عوامی تحفظ کو مضبوط کرنے پر غور کیا۔ گزشتہ سال شیلڈ 2025ء کا اہم نتیجہ بچوں کی حفاظت یونٹ (سی پی یو) کا قیام تھا ، جس نے آن لائن بچوں کے جنسی استحصال کے مواد (سی ایس اے ایم) کے خلاف نمایاں کارروائیاں کیں۔ سی پی یو قائم ہونے سے پہلے 50,400 ٹپ لائنز سے 37 کیسز اور 36 گرفتاریاں ہوئیں، جبکہ اب 1,20,563 ٹپ لائنز پر 866 کیسز درج اور 421 گرفتاریاں عمل میں آئیں۔ اس موقع پر چیف سیکریٹری کے رام کرشنا راؤ نے کہا کہ سائبر خطرات سے نمٹنے کیلئے پالیسی ہم آہنگی، انتظامی تیاری اور شعبہ جاتی تعاون ضروری ہے۔ ڈی جی پی بی شیو دھر ریڈی نے سائبر جرائم کی تیز رفتار تبدیلیوں اور بڑھتے کیسز کی تعداد پر روشنی ڈالتے ہوئے جدید ٹیکنالوجی، تربیت اور تعاون کی ضرورت پر زور دیا۔ ٹی جی سی ایس بی کی ڈائریکٹر شیکھا گوئل نے صنعت اور تعلیم کے ساتھ مل کر لچکدار سائبر ماحول بنانے پر زور دیا۔ ب