سدی پیٹ: سدی پیٹ پولیس نے پچھلے ہفتہ ہوئی ایک سولہ سالہ لڑکی کی اجتماعی عصمت ریزی کے واردات میں پانچ افراد کو گرفتار کیا۔ ذرائع کے مطابق اس معاملہ کی کلیدی ملزم او رمتاثرہ کا دوست او راس کے دوستوں نے متاثرہ لڑکی کو ایک ویران جگہ لے گئے اور اس کی بارہ گھنٹوں تک اجتماعی عصمت ریزی کرتے رہے۔ بعد ازاں اسے سڑک کے کنارہ چھوڑ کر فرار ہوگئے۔ اس حادثہ سے مقامی لوگوں میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔
بعد ازاں متاثرہ کے والدین کو لڑکی سڑک پر نظر آئی اسے دواخانہ منتقل کیا۔ والدین کی شکایت پر پولیس نے ایک کیس درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا تھا اسی کارراوئی کے تحت پولیس نے آج پانچ افراد کی گرفتاری عمل لائی۔ پولیس نے بتایا کہ مزید ایک اور ملزم کی تلاش جاری ہے۔