تلنگانہ سرکار کی غریب عوام کیلئے مثالی خدمات

   

یلاریڈی رکن اسمبلی کے ہاتھوں شادی مبارک چیکس کی تقسیم

یلاریڈی : یلاریڈی میونسپل احاطہ میں رکن اسمبلی مسٹر سریندر نے غریب مستحق خاندانوں میں شادی مبارک و کلیان لکشمی چیکس تقسیم کئے ۔ انھوں نے اس موقع پر تلنگانہ سرکار کی غریب عوام کیلئے مثالی خدمات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ریاستی حکومت غریب لڑکیوں کی شادی کیلئے ایک لاکھ 116 روپئے کی مالی امداد کرنا ملک بھر میں مثالی ہے ۔ آسرا وظائف ، ڈبل بیڈ روم مکانات ، کسانوں کو مفت برقی وغیرہ منفرد کارنامہ ہیں۔ رکن اسمبلی مسٹر سریندر نے مزید کہا کہ یلاریڈی مستقر پر بہت جلد 300 ڈبل بیڈ روم مکانات کی تعمیرات کا آغاز کیا جائے گا جو مستحق غریب خاندانوں کیلئے فراہم کئے جائیں گے ۔ یلاریڈی منڈل کے 1406 سروے نمبر اراضی پر یہ مکانات تعمیر ہوں گے ، اس کے بعد کچھ ہی دنوں میں مزید 300 اور مکان دوسرے قریبی علاقہ میں تعمیر کروانے کا عوام کو تیقن دیا ۔ مقامی بڑے تالاب کی شاہراہ جو گزشتہ 40 سال سے خستہ حال تھی اب شاندار طریقہ سے منی ٹینک بنڈ کے ساتھ دس کروڑ کی لاگت سے تعمیر کیا جارہا ہے ۔ عوامی دیرینہ تمام مسائل یک ایک کرکے تکمیل کرنے کا وعدہ کیا ۔ اس کے علاوہ مستقر پرگی شاہراہ پر سنٹرل لائیٹنگ اور ڈیوائیڈر کا کام بھی پائے تکمیل کو ہے ۔ مشن بھاگیرتا کا پینے کا پانی بھی تمام وارڈوں کو سربراہ کرنے کے اقدامات کئے جارہے ہیں ۔ اس موقع پر حلقہ کے تمام منڈل کے 161 امدادی چیکس جس میں 83 منڈل یلاریڈی کے ہیں اور مستقر کے 45 ، شادی مبارک و کلیان لکشمی چیکس تقسیم کئے ۔ اس موقع پر تحصیلدار سوامی ، میونسپل کمشر جیوتی ، میونسپل منیجر شریمتی واسنتی ، چیرمین ستیہ نارائنا ۔ زیڈ پی ٹی سی اوشا گوڑ ، زرعی سوسائٹی چیرمین نرسملو ، کونسلر رامو ، نیلا کنٹھم ، قائدین میں جلندھر ریڈی ، محمد عمران ساجد ، شیخ مجیب الدین ، راجو ، رامیا اور دوسرے موجود تھے ۔