تلنگانہ سرکل کی 21 اپریل کو پوسٹل پنشن عدالت

   

حیدرآباد ۔ 5 ۔ فروری : ( سیاست نیوز) : سال 2026 کے لیے تلنگانہ سرکل کی پہلی پوسٹل پنشن عدالت 21 اپریل کو 11 بجے دن میدھا کانفرنس ہال ، دفتر چیف پوسٹ ماسٹر جنرل تلنگانہ سرکل ، ڈاک سدن ، عابڈس حیدرآباد پر منعقد کی جائے گی ۔ ایک صحافتی ریلیز کے مطابق پوسٹل پنشنرس ؍ فیملی پنشنرس کی پنشن ، گریجویٹی اور متعلقہ امور سے متعلق شکایتیں بنام ڈائرکٹر آف پوسٹل سروسیس ( ایچ کیو ) ، دفتر چیف پوسٹ ماسٹر جنرل ، ڈاک سدن ، عابڈس ، حیدرآباد 500001 ، ڈاک کے ذریعہ یا ای میل [email protected] داخل کی جاسکتی ہیں جو 31 مارچ یا اس سے قبل پہنچ جانی چاہئے ۔ لیٹرس اور لفافوں پر جلی طور پر پوسٹل پنشن عدالت ڈیٹیڈ 21-04-2026 آف تلنگانہ سرکل تحریر کرنا ہوگا ۔ انفرادی پنشنرس ؍ فیملی پنشنرس کو اس پنشن عدالت میں نمائندگی کرتے ہوئے ریجنل ؍ ڈیویژنل سطح کی پنشن عدالت میں لیے گئے کیس کے حقائق داخل کرنا ہوگا ۔ مختلف عدالتوں میں زیر دوران کیسیس کو اس عدالت میں نہیں لیا جائے گا ۔ درخواست گذار شخصی طور پر اس عدالت میں شرکت کرسکتے ہیں ۔۔ A