تلنگانہ ’’سولار انرجی‘‘ میں سرفہرست ریاست

   

Ferty9 Clinic

پریمیر انرجی پلانٹ کا افتتاح، ریاستی وزیر کے ٹی آر کا خطاب
حیدرآباد 19 اگسٹ (سیاست نیوز) ریاستی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ٹی راما راؤ نے کہاکہ ریاست تلنگانہ سولار انرجی میں ملک کی پہلی ریاست بن گئی ہے۔ انھوں نے پریمیر انرجی پلانٹ کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر انھوں نے بتایا کہ سولار انرجی تیار کرنے میں اس ادارے کی جانب سے 1200 کروڑ روپئے کی سرمایہ داری کی جارہی ہے اور آئندہ دو سالوں میں اس یونٹ کے تحت 483 کروڑ کے اخراجات سے 750 میگاواٹ اور 1200 سولار سیلز کی تیاری کی جائے گی۔ جو ملٹی سیٹلائٹس سیلز کو تیار کرنے کی قابلیت رکھتے ہیں۔ ریاستی وزیر نے کہاکہ ریاست تلنگانہ میں 7 سال کے دوران 2 لاکھ 20 ہزار کروڑ کی سرمایہ داری دیڑھ لاکھ کمپنیوں کی جانب سے کی گئی ہے جس میں 80 فیصد کمپنیوں نے اپنا کام شروع کردیا ہے۔ ریاستی حکومت کی صنعت دوست پالیسیوں اور بنیادی سہولیات کی فراہمی اور بہترین اقدامات کے سبب سرمایہ داروں کی دلچسپی جاری ہے۔ ان صنعتوں سے آمدنی و ترقی کے علاوہ بے روزگار نوجوانوں کو بہترین روزگار کے مواقع حاصل ہوں گے۔ انھوں نے بتایا کہ نوجوانوں میں صلاحیتوں کو بڑھانے کے لئے عنقریب اسکیل ڈیولپمنٹ برانچ کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔ ان کمپنیوں کے سبب مہیشورم توکو گوڑہ اور راوی رالہ کے نوجوانوں کو روزگار حاصل ہوگا۔ اس پروگرام میں ریاستی وزیر سبیتا اندرا ریڈی و دیگر موجود تھے۔