حیدرآباد۔/5 جنوری، ( سیاست نیوز) ڈاکٹر بی آر امبیڈکر تلنگانہ سکریٹریٹ اسوسی ایشن کے انتخابات اور نئے عہدیداروں کے تقرر کا مرحلہ مکمل ہوگیا۔ ملازمین کی اسوسی ایشن کیلئے کل رائے دہی ہوئی اور رات بھر رائے شماری کے بعد آج صبح نتائج کا اعلان کردیا گیا۔ تلنگانہ سکریٹریٹ اسوسی ایشن کے صدر کے طور پر جی سرینواس ریڈی بھاری اکثریت سے منتخب ہوئے۔ نائب صدر جنرل ایم نوین کمار اور نائب صدر ویمن کی حیثیت سے عائشہ تبسم کا انتخاب عمل میں آیا۔ جنرل سکریٹری کے عہدہ پر جے پریم منتخب ہوئے۔ بی رامو ایڈیشنل سکریٹری، کے سرینواس ریڈی جائنٹ سکریٹری آرگنائزیشن، ایل نرجاکشی جائنٹ سکریٹری ویمن، ڈی ومشی دھر ریڈی جائنٹ سکریٹری اسپورٹس، وائی کنکا تھارا جائنٹ سکریٹری کلچرل، پی راجیشور جائنٹ سکریٹری پبلسٹی اور ٹریژرر کے طور پر وی کیلاشم کا انتخاب عمل میں آیا۔ اسوسی ایشن میں 31 سرکاری محکمہ جات کے نمائندوں کو شامل کیا گیا ہے جن میں محکمہ اقلیتی بہبود سے سید جلال الدین اور پلاننگ سے محمد فیض شامل ہیں۔1