تلنگانہ سکریٹریٹ میں ملازمین کے لیے آج سے چہرہ شناسی حاضری

   

حیدرآباد۔/31 ڈسمبر، ( سیاست نیوز) تلنگانہ سکریٹریٹ میں کل سالِ نو کے آغاز کے ساتھ ہی سکریٹریٹ کے عہدیداروں اور ملازمین کی چہرہ شناسی ( فیشیل ریکگنیشن ) حاضری کا آغاز ہوگا۔ چیف سکریٹری شانتی کماری نے اس سلسلہ میں احکامات جاری کئے اور کہا کہ سکریٹریٹ کے تمام ریگولرآفیسرس اور ملازمین یکم جنوری سے چہرہ شناسی کے ذریعہ اپنی حاضری درج کرائیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ عہدیداروں اور ملازمین کی حاضری صرف فیشیل ریکگنیشن کے آلات کے ذریعہ ہوگی۔ سکریٹریٹ کے تمام محکمہ جات کو ہدایت دی گئی ہے کہ اس سلسلہ میں اپنے اپنے محکمہ جات کے عہدیداروں اور ملازمین کو اطلاع دیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر چہرہ شناسی حاضری سسٹم میں کوئی دشواری ہو تو اس سلسلہ میں دو تکنیکی ماہرین سے رجوع کیا جاسکتا ہے جن کے نام اور فون نمبرات آفس آرڈر میں درج کئے گئے ہیں۔1