تلنگانہ سے بہت جلد کانگریس و بی جے پی کا صفایا : سرینواس یادو

   

حیدرآباد ۔ 13 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز) : وزیر تلنگانہ ٹی سرینواس یادو نے کہا کہ تلنگانہ سے بہت جلد کانگریس اور بی جے پی کا صفایا ہوجائے گا ۔ اسمبلی انتخابات میں شکست کے بعد کانگریس کا کیڈر مایوس ہے ۔ اسمبلی کوٹہ کے کونسل انتخابات کا بائیکاٹ کرتے ہوئے کانگریس نے اپنی بے بسی کا اظہار کیا ہے ۔ سرینواس یادو نے کہا کہ سیاسی انحراف کے بارے میں بات کرنے کا کانگریس کو اخلاقی حق بھی نہیں ہے ۔ اس کی شروعات ، ڈاکٹر راج شیکھر ریڈی نے کی ہے ۔ ٹی سرینواس نے کہا کہ اسمبلی انتخابات میں صرف ایک حلقہ تک محدود ہونے والی بی جے پی پارلیمانی انتخابات میں اپنا کھاتہ بھی کھول نہیں پائے گی ۔۔