قاضی پیٹ میں ریل کوچ فیکٹری کے قیام پر کوئی پیشرفت نہیں، ای دیاکر راؤ کا الزام
حیدرآباد: تلنگانہ کے وزیر پنچایت راج ای دیاکر راو نے متحدہ آندھراپردیش کی تقسیم کے ذریعہ تلنگانہ کی تشکیل کے موقع پر تلنگانہ سے کئے گئے وعدوں کو نظرانداز کرنے کا مرکز کی مودی زیرقیادت بی جے پی حکومت پر الزام لگایا۔انہوں نے مرکزی حکومت پر نکتہ چینی کرتے ہوئے کہاکہ ان وعدوں میں سے ایک بھی وعدہ کو بی جے پی حکومت نے پورا نہیں کیا ہے ۔انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ورنگل کے قاضی پیٹ میں کوچ فیکٹری قائم کرنے کا جو وعدہ کیاگیا تھا وہ بھی پورا نہیں کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ بی جے پی حکومت نے گجرات اور مہاراشٹر کیلئے کوچ فیکٹریز کی منظوری دی تاہم تلنگانہ سے اس خصوص میں کئے گئے وعدہ کو نظرانداز کیاگیا اور یہ بہانہ بنایاگیا کہ یہاں پر اس مقصد کیلئے اراضی نہیں ہے ۔راو نے بی جے پی کو بوگس پارٹی قراردیا اور کہا کہ تلنگانہ کے مُلگ میں ٹرائبل یونیورسٹی کے معاملہ میں بھی کوئی پیشرفت نہیں کی گئی۔ریاست کے ایک بھی پروجیکٹ کو قومی پروجیکٹ کا درجہ نہیں دیاگیا۔انہوں نے کہاکہ جو بھی وعدے کئے گئے تمام بوگس رہے