مرکز نے بجٹ میں 25 ہزار کروڑ کی گرانٹس میں کٹوتی کردی
حیدرآباد: ریاستی وزیر فینانس ٹی ہریش راؤ نے کہا کہ تلنگانہ میں تلگو دیشم پارٹی کا وجود خطرہ میں پڑگیا ہے اور ٹی آر ایس ناقابل تسخیر بن کر ابھر رہی ہے۔ سدی پیٹ میں تلگو دیشم پارٹی ضلع سدی پیٹ کے صدر جی بھوپیش کے علاوہ دوسری جماعتوں کے قائدین نے ہریش راؤ سے ملاقات کرتے ہوئے ٹی آر ایس میں شمولیت اختیار کی۔ ہریش راؤ نے ان تمام قائدین کا پارٹی میں خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ تلنگانہ کی اسمبلی اور کونسل میں تلگو دیشم پارٹی کا وجود نہیں ہے اور ضلع سدی پیٹ میں تلگو دیشم کا مکمل خاتمہ ہوگیا ہے ۔ ٹی آر ایس حکومت اور چیف منسٹر کے سی آر کی کارکردگی سے متاثر ہوکر مختلف اپوزیشن جماعتوں کے قائدین ، عوامی منتخب نمائندے ٹی آر ایس میں شامل ہورہے ہیں۔ علحدہ تلنگانہ ریاست کی تشکیل کے بعد بڑے پیمانے پر سیاسی تبدیلیاں آئی ہیں۔ ٹی آر ایس کا مطلب تلنگانہ اور تلنگانہ کا مطلب ٹی آر ایس ہوگیا ہے ۔ حکومت کی کارکردگی سے ریاست کے عوام بالخصوص سماج کے تمام طبقات پوری طرح مطمئن ہیں۔ ریاست کا ہر شعبہ ترقی کر رہا ہے اور سماج کے تمام طبقات کیلئے فلاحی اسکیمات پر صد فیصد عمل کیا جارہا ہے۔ دریائے گوداوری کے پانی سے ضلع سدی پیٹ میں 1600 کروڑ روپئے مالیت کی کاشت ہورہی ہے ۔ متحدہ آندھراپردیش میں تلنگانہ کے کئی اضلاع خشک سالی کا شکار ہوا کرتے تھے ۔ آج تلنگانہ کی زرعی پیداوار میں انقلاب آیا ہے ۔ ہریش راؤ نے کہا کہ بی جے پی کی جانب سے مرکزی اقتدار سنبھالنے کے بعد 18 مرتبہ پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے ۔ مرکزی حکومت کی جانب سے کارپوریٹ اداروں کو خانگی شعبوں کے حوالے کرنے ک