آنگن واڑی سنٹرس کی نمایاں ترقی، ریاستی وزیر ستیہ وتی راٹھور کا بیان
حیدرآباد۔/3 اپریل، ( سیاست نیوز) وزیر بہبودی خواتین و اطفال ستیہ وتی راٹھور نے مرکزی وزیر سمرتی ایرانی پر تلنگانہ کے آنگن واڑی سنٹرس پر گمراہ کن بیان دینے کا الزام عائد کیا۔ ارکان کونسل راجیشور ریڈی اور وانی دیوی کے ہمراہ میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اتم کمار ریڈی کے سوال پر سمرتی ایرانی نے تلنگانہ کو بدنام کرنے کی کوشش کی ہے۔ آنگن واڑی مراکز میں غیر معیاری کھانے کی سربراہی کا الزام بے بنیاد ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر کو معلومات کے بغیر بیان سے گریز کرنا چاہیئے۔ سمرتی ایرانی نے کبھی خواتین کی بھلائی کے حق میں آواز نہیں اٹھائی۔ سیاسی مقصد براری کیلئے ٹی آر ایس کو بدنام کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اتم کمار ریڈی کو ایسا سوال نہیں کرنا چاہیئے تھا جس سے مرکز کو تنقید کا موقع ملے۔ انہوں نے کہا کہ مرکزنے تلنگانہ میں خواتین کی اسکیمات میں کوئی مدد نہیں کی ۔ آنگن واڑی سنٹرس کے ٹیچرس کی تنخواہوں میں مرکزکا حصہ صرف 2000 روپئے ہے۔