حیدرآباد۔/28 ڈسمبر،( سیاست نیوز) دھان کی خریدی کے مسئلہ پر مرکز سے جاری ٹکراؤ کے دوران مودی حکومت نے تلنگانہ کو معمولی راحت پہنچائی ہے۔ خریف سیزن کیلئے تلنگانہ سے مزید 6 لاکھ میٹرک ٹن اضافی چاول حاصل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اس سلسلہ میں مرکزی وزارت اغذیہ کی جانب سے تلنگانہ حکومت کو مکتوب روانہ کیا گیا ہے۔ ریاست سے جملہ 46 لاکھ میٹرک ٹن چاول کی خریدی کا مرکز نے فیصلہ کیا ہے۔ ریاستی حکومت کو کسانوں سے68.65 لاکھ میٹرک ٹن دھان حاصل کرنا ہوگا۔ واضح رہے کہ تلنگانہ حکومت مرکز سے اضافی دھان کی خریدی کا تحریری تیقن دینے کا مطالبہ کررہی ہے۔ ریاستی وزراء دو مرتبہ دہلی کا دورہ کرچکے ہیں لیکن انہیں کوئی کامیابی نہیں ملی۔ ٹی آر ایس کی جانب سے دھان کے مسئلہ پر مرکز سے ٹکراؤ کی پالیسی کو دیکھتے ہوئے مرکز نے کسی قدر راحت دی ہے۔ مزید 6 لاکھ میٹرک ٹن چاول کی خریدی کا تیقن دیتے ہوئے مکتوب روانہ کیا گیا ہے۔ر