حیدرآباد : وزیر عمارات و شوارع پرشانت ریڈی نے کہا کہ آئندہ چھ ماہ کے دوران تلنگانہ شہیدوں کی یادگار کی تعمیر مکمل ہوجائے گی۔ اس یادگار کو علیحدہ ریاست تلنگانہ کے حصول کیلئے جدوجہد کے دوران اپنی جانیں قربان کرنے والوں کی یاد میں تعمیر کیا جارہا ہے۔ انہوں نے تعمیری کاموں کا جائزہ لیا اور کہا کہ چیف منسٹر چندر شیکھر راؤ چاہتے ہیں کہ قومی قائدین جیسے صدرجمہوریہ ، وزیراعظم اور دیگر قائدین ریاست کا دورہ کریں تو اس یادگار پر پہنچ کر شہیدوں کو خراج پیش کریں ۔