تلنگانہ عوام کی ترقی ہی ٹی آر ایس حکومت کا نصب العین

   

کھمم میں ریاستی وزیر کے ٹی آر کے ہاتھوں ترقیاتی کاموں کا افتتاح اور خطاب

کھمم ۔ یکم ؍ مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ریاستی وزیر آئی ٹی و بلدی نظم و نسق مسٹر کے ٹی راماراؤ خصوصی ہیلی کاپٹر کے ذریعہ کھمم کے ممتا میڈیکل کالج کے گراؤنڈ پہنچے ۔ وزیر موصوف نے پہلے سکارم تالاب پر تعمیر شدہ منی ٹینک بنڈ کا افتتاح کیا ۔ کے ٹی آر نے کھمم کے این ایس پی کیمپ میں جدید تعمیر شدہ وجیٹرین اور نان وجٹیرین مارکٹ کا افتتاح کیا ۔ اس موقع پر کے ٹی آر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ٹی آر ایس حکومت کا نسب العین و بہبود کے لئے کمر بستہ ہے ۔ تلنگانہ کے عوام کی ترقی ہماری حکومت کا نصب العین ہے ۔ ریاستی وزیر اعلیـ کے سی آر کی قیادت میں غریبوں کی فلاح و بہبود کے لئے کئی اسکیمات متعارف کرنے ہوئے اسے عملی جامہ پہنایا جا رہا ہے ۔ مشن بھگیرتا کے ذریعہ ہر گھر کو صاف و شفاف پانی پہنچایا جا رہا ہے اور فلاحی اسکیمات کے ذریعہ غریبوں کو ترقی دینا اور تلنگانہ کو سنہرے تلنگانہ میں تبدیل کرنا ہماری حکومت کا بنیادی ایجنڈہ ہے دوران تقریر وزیر موصوف اذان ظہر شروع ہوتے ہی اذان مکمل ہونے تک اپنی تقرر کو روک دیا ۔ وہاں سے کے ٹی آر نے کھمم کے بیویلین گراؤنڈ پہنچے جہاں انڈور اسٹیڈیم باسکٹ بال گراونڈ کا جدید تعمیر شدہ کا افتتاح کیا ۔ اس موقع پر کے ٹی آر نے کہا کہ پوری ریاست تلنگانہ میں کھمم شہر کو یہ مقام حاصل ہے کہ اتنا بڑا اسٹیڈیم کہیں نہیں ہے ۔ اس موقع پر کے ٹی آر نے پریتی نامی لڑکی جو گلے کی بیماری سے متاثر ہے اس کو دس ہزار روپئے کا نقد تعاون کیا اور حیدرآباد میں سی ایم ریلیف فنڈ کے ذریعہ اس کا آپریشن کرانے کا تیقن دیا ۔ اس موقع پر کے ٹی آر کے ہمرا کھمم ایم ایل اے و ریاستی وزیر ٹرانسپورٹ بی اجے کمار ایم پی ناما ناکشیورراؤ ریاستی وزیر عمارت و شوارع وی پرشانت ریڈی وزیر اسپورٹس سرینواس گوڑ سابقہ ایم ایل سی بالاسانی موجود تھے ۔