تلنگانہ عوام کی فلاح و بہبود کیلئے کارکنان کمربستہ ہو جائیں

   

نظام آباد میں بی آر ایس کے اجلاس میں وزیر لیبر اور کے کویتا کی مقامی کارکنوں کو ہدایت

نظام آباد۔ 30 مئی( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)تلنگانہ کی عوام کی فلاح وبہبودی کیلئے بی آرایس کارکن کمربستہ ہوجائیں ملک گیر سطح پر جو کام نہیں کیا گیا یہ کام بی آرایس کی حکومت کی جانب سے انجام دئیے جارہے ہیں ان خیالات اظہار رکن قانون ساز کونسل کے کویتا آج نظام آباد ضلع کے ماکلور میں وزیر لیبر ملاریڈی کے ہمراہ منعقدہ کارکنوں کے اجلاس سے کیا ۔ کے کویتا نے کہا کہ گذشتہ 60 سال سے کانگریس پارٹی کی حکومت ترقیاتی کام انجام نہیں دئیے تھے اس طرح کے ترقیاتی کام بی آرایس حکومت کی جانب سے انجام دئیے گئے ۔ بی آرایس کارکن اور بھی ذمہ داری کے ساتھ کام کرتے ہوئے آئندہ کامیابی کیلئے اقدامات کرنے کی خواہش کی ۔ مقامی طور پر کام کرنے والے کارکنوں کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ ایک دور میں بی آرایس پارٹی کا ملک گیر سطح پر مذاق اڑایا جاتا تھا لیکن آج بی آرایس ملک گیر سطح پر اپنی منفرد شناخت قائم کی ہے اور بی آرایس حکومت کے کئی ترقیاتی کام ملک گیر سطح پر مثال بنے ہوئے ہیں مقامی رکن اسمبلی جیون ریڈی کی کارکردگی کی بھی ستائش کی ۔ نظام آباد ضلع میں ایک لاکھ 33 ہزار بیڑی مزدور ہے اور ان تمام کو پنشن دیا جارہا ہے ان کیلئے ای ایس آئی ، ہاسپٹل منظور کرنے کی وزیر لیبر ملاریڈی سے خواہش کی تاکہ نظام آباد اور کاماریڈی اضلاع کے مزدوروں کو فائدہ حاصل ہوگا۔ اس موقع پر وزیر لیبر مسٹر ملاریڈی نے کے کویتا کی نمائندگی پر نظام آباد ضلع کے بیڑی مزدوروں کیلئے ای ایس آئی ہاسپٹل تعمیراتی مزدوروں کیلئے نئی عمارت تعمیر کرنے کا بھی اعلان کیا ۔ مسٹر ملاریڈی نے اپنی تقریر میں کہا کہ بی جے پی ملک گیر سطح پر دیوالہ نکال چکی ہے کانگریس اور بی جے پی دونوں پارٹیاں عوام کیلئے کوئی کام نہیں کیا ہے ۔ بی آرایس پارٹی عوام کا اعتماد ہے اور یہ اعتماد والی جماعت ہے انہوں نے کہا کہ بی جے پی کے اروند کی باتوں پر بھروسہ کرتے ہوئے پارلیمنٹ میں کامیاب بنایا تھا لیکن یہ عوام کے ساتھ دھوکہ دہی کی ہے ۔ مسٹر ملاریڈی نے کہا کہ بی جے پی جن ریاستوں میں اقتدار میں ہے تلنگانہ کی طرز پر کوئی بھی اسکیمات کی عمل آوری نہیں کی جارہی ہے انہوں نے کہا کہ آئندہ انتخابات میں بھی بی آرایس بڑے پیمانے پر کامیابی حاصل کرے گی چیف منسٹر چندر شیکھر رائو کی حکومت میں صحیح ترقیاتی کام انجام دئیے گئے لہذا اپوزنش کی باتوں پر بھروسہ نہ کریں ۔ اس اجلاس میں رکن اسمبلی آرمور جیون ریڈی ، ضلع پریشد چیرمین وٹھل رائو کے علاوہ دیگر بھی موجود تھے ۔