تلنگانہ: فارم ہاؤس میں تفریح کے بعد واپسی کے دوران سڑک حادثہ، چار انجینئرنگ طلبہ ہلاک

,

   

یادادری بھونگیر (تلنگانہ): ریاست تلنگانہ کے یادادری بھونگیر ضلع کے بومالارام میں آج صبح ایک بھیانک سڑک حادثہ پیش آیا۔ جس میں چار انجینئرنگ طلبہ برسرموقع ہلاک ہوگئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق کار بہت تیزی سے آرہی تھی اور بے قابو ہونے کی وجہ یہ حادثہ پیش آیا۔ ان طلبہ کی عمر یں ۲۲/ ۳۲/ سال بتائی جارہی ہے۔ پولیس نے بتایا کہ امتحانات کے بعد ان لوگو ں نے ایک فارم ہاؤس میں موج مستی کر کے واپس لوٹ رہے تھے۔ پولیس نے بتایا کہ نعشوں کو بغرض پوسٹ مارٹم بھونگیر ایریا اسپتال منتقل کردیا اور تحقیقات کا آغاز کردیا۔