حیدرآباد 15نومبر(یواین آئی) تلنگانہ فارنسک سائنس لیبارٹری میں 60 خالی ملازمتوں کو پُرکرنے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ۔ اس کے تحت سائنٹفک آفیسرس، سائنٹفک اسسٹنٹس، لیب ٹیکنیشنس اور لیب اسسٹنٹس کا تقررکیاجائے گا۔ درخواستیں 27 نومبر سے 15 دسمبر تک قبول کی جائیں گی۔ خواہشمند تفصیلی نوٹیفکیشن سرکاری ویب سائٹ tgprb.in پر دیکھ سکتے ہیں۔ نوٹیفکیشن کے مطابق سائنٹفک آفیسر (فزیکل/جنرل) کی 2، سائنٹفک آفیسر (کیمیکل) کی 3، سائنٹفک آفیسر (بائیولوجی/سیریالوجی) کی 3 اور سائنٹفک آفیسر (کمپیوٹرس) کی 2 ملازمتیں ہوں گی۔مقررہ تنخواہ 45,960 تا 1,24,150 روپے پر رکھی گئی ہیں۔ اسی طرح سائنٹفک اسسٹنٹ (فزیکل/جنرل) کی 5، سائنٹفک اسسٹنٹ (کیمیکل) کی 10، سائنٹفک اسسٹنٹ (بائیولوجی/سیریالوجی) کی 10 اور سائنٹفک اسسٹنٹ (کمپیوٹرس) کی 7 ملازمتیں ہوں گی۔42,300 تا 1,15,270 روپے کا پے اسکیل ہوگا۔
