تلنگانہ فوڈ پروسیسنگ صنعت کے فروغ کیلئے کے سی آر کے اقدامات

   

حیدرآباد ۔31 ڈسمبر ( سیاست نیوز) چیف منسٹر کے سی آر نے ہر فصل کی مانگ میں اضافہ کیلئے اقدامات کرنے کی عہدیداروں کو ہدایت دی ہے ۔ آج پرگتی بھون میں فوڈ پروسیسنگ انڈسٹری کی ترقی پر اعلیٰ سطحی اجلاس طلب کیا ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے چیف منسٹر نے فوڈ پروسیسنگ ، زراعت شعبہ جات کے مناسب اعداد و شمار نہیں ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ کسانوں میں جو روایتی عادتیں ہیں ان میں تبدیلی لانا ضروری ہے ۔ کسانوں کے ایک ہی قسم کے کاشت کرنے سے ہونے والے فائدے اور نقصان کا جائزہ لینے پر زور دیا ۔ کسانوں کو منظم کرنے پر ہی مثبت نتائج برآمد ہونے کا دعویٰ کیا ۔ چیف منسٹر نے ریاست میں معیاری غذائی اجناس کی تیاری پر خصوصی توجہ دینے کی عہدیداروں اور ماہرین کو ہدایت دی ۔ کسانوں کی جانب سے تیار کئے جانے والی ہر کاشت کی ڈیمانڈ بڑھانے کیلئے اقدامات کرنے کا مشورہ دیا ۔ حکومت کی جانب سے معیاری اور بغیر ملاوٹ کی پیداوار کی حوصلہ افزائی کرنے کا بھی تیقن دیا ۔ فوڈ پروسیسنگ کے معاملہ میں ریاست تلنگانہ کو سارے ملک میں سرفہرست بنانے کی ہدایت دی ۔ اس انڈسٹری میں سیلف ہیلپ گروپ کی خواتین اور دوسروں کو بھی حصہ دار بنانے پر زور دیا ۔