حیدرآباد : 20 مارچ ( سیاست نیوز) تلنگانہ اسٹیٹ قانون ساز کونسل بلڈنگ کے قریب سانپ دیکھنے کے بعد سنسنی پھیل گئی ۔ تلنگانہ بجٹ 2026ء کو اسمبلی میں پیش کیا جارہا تھا اُس وقت قانون ساز کونسل کی قدیم عمارت کے روبرو اچانک سانپ دکھنے پر سیکیورٹی عملہ میں ہلچل مچ گئی ۔ یہ عمارت پبلک گارڈن سے متصل ہے ۔ ٹریفک پولیس سے وابستہ پولیس کانسٹبل وینکٹش نائک نے جسے وہاں پر ڈیوٹی پر تعینات کیا گیا تھا سانپ کو پکڑ لیا ۔ اسمبلی کے حکام نے محکمہ جنگلات سے وابستہ عہدیداروں سے رابطہ قائم کیا اور اُسے فوری نہرو زولوجیکل پارک کے حوالے کردیا گیا ۔ تلنگانہ بجٹ سیشن کے دوران یہ واقعہ پیش آنے پر ذرائع ابلاغ اور وہاں کے سیکیورٹی عملہ توجہ کا مرکز بن گیا ۔ پولیس کانسٹبل وینکٹیش نائک کی خدمات اکثر حاصل کی جاتی ہے کیونکہ وہ سانپ پکڑنے میںمہارت رکھتا ہے ۔ ب