تلنگانہ قانون ساز کونسل کے نو منتخب ارکان کی آج حلف برداری

   

حیدرآباد 6 اپریل ( سیاست نیوز ) تلنگانہ قانون ساز کونسل کیلئے رکن اسمبلی کوٹہ سے منتخب چار ارکان کونسل کو کل پیر 7 اپریل کو حلف دلایا جائے گا ۔ صدر نشین قانون ساز کونسل جی سکھیندر ریڈی نئے ارکان کو حلف دلائیں گے ۔ یہ تقریب صبح 9 بجے قانون ساز کونسل میںمنعقد ہوگی ۔ واضح رہے کہ رکن اسمبلی کوٹہ کے تحت چار ارکان قانون ساز کونسل کا انتخاب عمل میں آیا تھا جن میں کانگریس کے وجئے شانتی ‘ اے دیاکر اور شنکر نائک شامل ہیں۔ اس کے علاوہ سی پی آئی کے این ستیم بھی کونسل کیلئے منتخب ہوئے تھے ۔ ان تمام کو کونسل میںحلف دلایا جائے گا ۔ حکومت کے چیف وہپ ڈاکٹر پٹنم مہیندر ریڈی نے تمام ارکان سے تقریب حلف برداری میں شرکت کی خواہش کی ۔