تلنگانہ قلیل عرصہ میں ملک کی سرفہرست ریاست

   

Ferty9 Clinic

سماج کے تمام طبقات کیلئے یکساں اقدامات، سنگاریڈی میں یوم آزادی تقریب ، وی بھوپال ریڈی ایم ایل سی کا خطاب

سنگاریڈی ۔ مسٹر وی بھوپال ریڈی پرو ٹم چیرمین تلنگانہ قانون ساز کونسل نے پولیس پریڈ گراونڈ سنگاریڈی میں جشن یوم آزادی تقاریب میں شرکت کی۔ انھوں نے قومی پرچم کشائی کرنے کے بعد پولیس پریڈ کی سلامی لی اور اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے عوام 75 ویں یوم آزادی کی مبارکباد دی اور کہا کہ ملک کی آزادی کے لیے ہزارہا افراد نے اپنی قیمتی جانوں کی قربانی دی ہے۔ ایک طویل پر امن تحریک آزادی ہمارے ملک کی آزادی کی بنیاد ہے۔ پرامن جدوجہد آزادی سے حوصلہ حاصل کرتے ہوے پرامن تحریک تلنگانہ منظم کی گئی اور طویل جدو جہد کے بعدعلحدہ ریاست تلنگانہ حاصل ہوئے تلنگانہ نے اپنے قیام کے 7 سالہ قلیل عرصہ میں ہی ترقی اور عوامی فلاح و بہبود کے حوالہ سے ملک کی سر فہرست ریاست بن چکی ہے۔ حکومت تلنگانہ سماج کے تمام طبقات کی یکساں ترقی اور فلاح و بہبود کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔ حکومت نے سنگاریڈی میں میڈیکل اور نرسنگ کالجس منظور کئے ہیں۔ سنگاریًی’ پٹن چیرو’ جوگی پیٹ’ نارئن کھیڑ’ مرزا پلی اور ظیرآباکے سرکاری دواخانوں میں آکسیجن پلانٹس قائم کرنے کی منظوری دی ہے۔ آروگیہ شری کے تحت 3508 افراد کے علاج کے لیے 18 کروڑ 88 لاکھ روپیہ جاری کئے۔ دلتوں کی سماجی اور معاشی ترقی کے لیے حکومت نے دلت بندھو اسکیم شروع کی ہے جس کے تحت اہل ایس سی خاندانوں کو خود روزگار شروع کرنے فی خاندان راست 10 لاکھ روپیہ کا قرض دیا جائگا۔ اس موقع پر ہنمنت راو کلکٹر’ رمنا کمار ایس پی ‘ منجو شری چیرمین ضلع پریشد’ چنتا پربھاکر سابق رکن اسمبلی’ راجرشی شاہ’ ویرا ریڈی اڈیشنل کلکٹرموجود تھے۔