تلنگانہ لاسیٹ اور پی جی ایل سیٹ کے شیڈول کی اجرائی

   

حیدرآباد۔ یکم اپریل ( سیاست نیوز ) تلنگانہ اسٹیٹ لا کمیشن انٹرنس ٹسٹ ( ٹی ایس۔ لا سیٹ ) 2022 اور تلنگانہ اسٹیٹ پی جی لا کامن انٹرنس ٹسٹ ( ٹی ایس ۔ پی جی ایل سیٹ ) 2022 کا شیڈول جاری کردیا گیا ہے ۔ آن لائین رجسٹریشن کا 6 اپریل سے آغاز ہوگا ۔ آن لائین درخواستیں کسی لیٹ فیس کے بغیر داخل کرنے کی آخری تاریخ 6 جون ہے ۔ 500 روپئے جرمانہ کے ساتھ 26 جون اور 1000 روپئے جرمانہ کے ساتھ 5 جولائی تک درخواستیں داخل کی جاسکتی ہیں۔ درخواستیں 2000 روپئے جرمانہ کے ساتھ 12 جولائی تک قبول کی جائیں گی ۔ ایس سی ایس ٹی طلبا کیلئے فیس 800 روپئے مقرر کی گئی ہے ۔ امیدوار پہلے سے داخل کردہ درخواستوں میں 5 جولائی سے 12 جولائی کے د رمیان تصحیح کرسکتے ہیں۔ ہال ٹکٹس بھی 15 جولائی کے بعد ویب سائیٹ سے ڈاؤن لوڈ کئے جاسکتے ہیں۔ ٹی ایس لا سیٹ اور پی جی ایل سیٹ کے کنوینر پروفیسر جی بی ریڈی نے یہ بات بتائی ۔ ٹی ایس لا سیٹ کا تین سالہ ایل ایل بی کورس کیلئے 21 جولائی کو انعقاد عمل میں آئیگا جبکہ پانچ سالہ ایل ایل بی کورس کیلئے ٹی ایس پی جی ایل سیٹ ایل ایل ایم کیلئے 22 جولائی کو انعقاد عمل میں آئیگا ۔ابتدائی ’ کی ‘ 26 جولائی کو جاری کی جائے گی ۔ اعتراض 28 جولائی تک قبول ہونگے ۔