تلنگانہ لبریشن ڈے کیلئے چیف منسٹر مدعو : کشن ریڈی

   

حیدرآباد۔/10ستمبر، ( سیاست نیوز) مرکزی وزیر سیاحت و کلچر جی کشن ریڈی نے کہا کہ 17 ستمبر کو پریڈ گراؤنڈ پر مرکز کی تلنگانہ لبریشن ڈے تقاریب کیلئے چیف منسٹر کے سی آر کو رسمی طور پر دعوت نامہ روانہ کیا جائے گا۔ گذشتہ سال بھی کے سی آر کو دعوت نامہ دیا گیا تھا لیکن انہوں نے شرکت نہیں کی۔ بی جے پی اس بار بھی مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ کو مدعو کرنے تیاری کر رہی ہے۔کشن ریڈی نے کہا کہ تلنگانہ تحریک میں کے سی آر نے اس وقت کی کانگریس حکومت سے 17 ستمبر کو سرکاری طور پر منانے کا مطالبہ کیا تھا۔