تلنگانہ: لوور مانیروڈیم سے پانی چھوڑاگیا

   

حیدرآباد، 5ستمبر (یواین آئی)تلنگانہ کے کریم نگر میں شدید بارش سے تالاب اور کنٹے لبریز ہوگئے ۔بارش سے پراجیکٹس میں پانی کا تیز بہاو دیکھا گیا ۔ لوور مانیروڈیم 65ہزار کیوزک پانی کا بہاودرج کیا گیا جس کے بعد ڈیم کے 16 دروازے کھول کر 90ہزار 173کیوزک پانی چھوڑا گیا ۔ گذشتہ روز سرسلہ بوئن پلی میں 15.5سنٹی میٹر بارش ہوئی۔کریم نگر ضلع کے گنگادھر میں 11سنٹی میٹر بارش ہوئی۔بارش سے کالونیوں میں پانی داخل ہوگیا۔